امام خمینی کی اہم خصوصیت میری نظر میں

امام خمینی کی اہم خصوصیت میری نظر میں

تمثیل فاطمہ جلبانی

امام خمینی کی شخصیت ایک ایسی شخصیت ہے جس میں قوت جاذبہ بہت شدت سے پایا جاتا ہے، اور جو لوگ آپ سے متاثر ہوتے ہیں وہ آپ کی شخصیت میں بالکل ضم ہوکر رہ جاتے ہیں {جیسا کہ فرمان شہید باقر الصدر ہے}
ایسی عظیم شخصیت سے عدم آشنائی خود ہمارے لئے باعث خسارہ ہے۔امام راحل کی شخصیت کو سمجھنا اتنا آسان نہیں،کیونکہ بلند شخصیت کو سمجھنے کے لئے بلند ہونا پڑتا ہے، پاکیزہ شخصیات کو سمجھنے کے لئے طاہر قلب کی ضرورت ہوتی ہے۔لہذا ایسی عظیم شخصیات کو درک کرنے کے لئے ہمیں اس کے مقدمات کو فراہم کرنا ہوگا، تاکہ ہم بھی آپ کی شخصیت کو درک کرسکیں__!!

امام خمینی کی تمام صفات اور تمام پہلو سب اپنی جگہ قابل تحسین اور جالب ہیں جیسے آپ کی استقامت، دلیری،مدیریت..
مگر ایک صفت جس نے مجھے سب سے زیادہ آپ کی شخصیت کی طرف جالب کیا ہے وہ ہے آپ کا “اطمینان”۔ انقلاب کے تمام مراحل میں آپ کے تمام ساتھیوں نے آپ کو ہمیشہ پر امید اور حالت اطمینان میں ہی دیکھا، حتی جب شاہ کے بندے آپ کو گرفتار کرکے لے کے جارہے تھے تو اس وقت بھی حالت اطمینان میں تھے جب کہ ان لوگوں کے اندر خوف طاری تھا۔
یہ اطمینان کا درجہ بہت بلند ہے جسے خدا نے “نفس مطمئنہ” سے تعبیر کیا ہے۔۔

امام خمینی خود اپنے وصیت نامہ میں فرماتے ہیں کہ”میں پرسکون اور مطمئن دل، شاد و مسرور روح اور خدا کے فضل و کرم سے پر امید ضمیر لیکر بہنوں اور بھائیوں کی خدمت سے رخصت ہورہا ہوں اور اپنی ابدی آرام گاہ کی طرف سفر کررہا ہوں.”
[صحفیہ انقلاب،ص:89]

السلام علیک یا روح اللہ !

تبصرے
Loading...