حسین مجسمہ حق

*◼️حسین ؑ: مجسمہ حق◼️*

*حضرت امام خمینی ؒ*

*محرم سید الشہداء اور سرور اولیاء کی عظیم تحریک کامہینہ ہے جنہوں نے طاغوت کے مقابلہ میں اپنے قیام کے ذریعے انسان کو تعمیر وترقی اور دشمن شکنی کی تعلیم دی اور یہ بتایا کہ ظالم وستمگر کا قلع و قمع کرنے کاطریقہ‘فدا ہونا اور قربانی دینا ہے اور یہ چیز آخر تک ہماری ملت کے لئے اسلامی تعلیمات کی نمایاں سرخی ہے.*

*محر م وہ مہینہ ہے جس میںعدل نے ظلم اور حق نے باطل کے خلاف ا ٹھ کھڑے ہو کر یہ ثابت کردیا کہ تاریخ کے ہر دور میں حق ،باطل کے مقابلے میں کامیاب ہواہے۔*

*سیدالشہدا ء نے خود کو اسلام پر قربان کیا ہے۔*

*حضرت سیدالشہداء کی فداکاری نے اسلام کو ہمارے لئے زندہ رکھا ہے۔*

*یہ سیدالشہداء کاخون ہے جوتمام ملتوں کے خون میں جوش وحرارت پیدا کرتا ہے۔*

*امام حسین ؑکا طریقہ کار سب کے لئے نمونہ عمل ہے ’’کلّ یوم عاشورا،کلّ ارض کربلا‘‘اس بات کا حکم ہے کہ ہرروز اور ہر جگہ اس تحریک کو جاری رکھنا چاہئے،وہی طریق کار ہوناچاہئے ۔امام حسین ؑنے چند افراد کے ہمراہ اپنی ہرچیز کو اسلام پر قربان کردیا اور ایک بڑی شہنشائیت کے مقابلے پر ڈٹ گئے اور فرمایا ’’ہر روز اور ہر جگہ اس چیز کو محفوظ رہنا چاہئے۔*

تبصرے
Loading...