معرفت اور محبت دو قیمتی گوہر

خلاصہ: معرفت اور محبت انسان کے وجود میں دو قیمتی گوہر ہیں جن کو صحیح راستے میں استعمال کرکے ان کی قدر کرنی چاہیے۔

انسان کے وجود میں دو اہم خصوصیات اور دو قیمتی گوہر پائے جاتے ہیں: معرفت اور محبت۔ہم جو اہل بیت (علیہم السلام) کی ولادت پر جشن مناتے ہیں اور شہادت کے موقع پر عزاداری قائم کرتے ہیں، یہ اس لیے ہے کہ ہمارے اندر یہ دو قیمتی گوہر اپنے صحیح راستے پر استعمال ہوں، ہماری محبت اپنی صحیح جگہ پر ظاہر ہو اور اہل بیت (علیہم السلام) سے ہمارا محبت کا رابطہ قائم ہو اور ترقی و کمال کی طرف بڑھے۔محبت اور معرفت کا باہمی تعلق بہت ایک دوسرے کے قریب ہے۔ انسان کسی چیز کے کمال اور خوبصورتی کو جتنا زیادہ پہچان لے، اس چیز سے محبت مزید بڑھ جاتی ہے اور جب تک نہ پہچانے، اس کے بارے میں محبت پیدا نہیں ہوتی۔اہل بیت (علیہم السلام) کے فضائل کی طرف جتنی زیادہ توجہ کی جائے اور ان حضراتؑ کے کمالات کے بارے میں جتنا زیادہ غوروخوض کیا جائے اور ان کے فرامین پر عمل کیا جائے، اتنی ہی زیادہ انسان کو ان پاک ہستیوں کی معرفت ہوتی جائے گی اور جتنی معرفت بڑھتی جائے گی اتنی محبت بھی بڑھ جائے گی۔جو محبت، اللہ تعالیٰ اور اہل بیت (علیہم السلام) کی محبت سے ٹکرائے، اسے ختم کردینا چاہیے اور ان افراد کو دوست بنانا چاہیے جو اللہ تعالیٰ اور اہل بیت (علیہم السلام) کے محبّ ہوں۔سورہ توبہ کی آیت ۲۴ میں ارشاد الٰہی ہورہا ہے: “قُلْ إِن كَانَ آبَاؤُكُمْ وَأَبْنَاؤُكُمْ وَإِخْوَانُكُمْ وَأَزْوَاجُكُمْ وَعَشِيرَتُكُمْ وَأَمْوَالٌ اقْتَرَفْتُمُوهَا وَتِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَمَسَاكِنُ تَرْضَوْنَهَا أَحَبَّ إِلَيْكُم مِّنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ وَجِهَادٍ فِي سَبِيلِهِ فَتَرَبَّصُوا حَتَّىٰ يَأْتِيَ اللَّـهُ بِأَمْرِهِ وَاللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الْفَاسِقِينَ”، ” (اے رسول) کہہ دو کہ اگر تمہارے باپ، تمہارے بیٹے، تمہارے بھائی، تمہاری بیویاں اور تمہارا کنبہ قبیلہ اور تمہارا وہ مال جو تم نے کمایا ہے۔ اور تمہاری وہ تجارت جس کے مندا پڑ جانے سے ڈرتے ہو اور تمہارے وہ رہائشی مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو۔ تم کو اللہ، اس کے رسول اور راہِ خدا میں جہاد کرنے سے زیادہ عزیز ہیں۔ تو پھر انتظار کرو۔ یہاں تک کہ اللہ اپنا فیصلہ (تمہارے سامنے) لے آئے اور اللہ فاسق و فاجر قوم کو منزل مقصود تک نہیں پہنچاتا”۔
* ترجمہ آیت از: مولانا محمد حسین نجفی صاحب۔

تبصرے
Loading...