منابع اهل سنت میں امام علی(علیہ السلام) کا حدیث غدیر کے ذریعہ استدلال کرنا

خلاصہ: امام علی(علیہ السلام) نے اپنی حدیث غدیر کے ذریعہ مختلف مقاموں پر اپنی امامت کی حقانیت کو پیش کیا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم     امام علی(علیہ السلام) نے کئی مقامات پر حدیث کی جانب اشارہ فرمایا اور اس کے ذریعہ اپنی امامت پر دلیل پیش کی جس کو اھل سنت کے علماء نے اپنی کتابوں میں بیان کیا ہے، جن میں سے بعض کو یہاں پر بیان کیا جارہا ہے:۱۔ شوری کے دن امام علی(علیہ السلام) نے حدیث غدیر کے ذریعہ اپنی حقانیت کی دلیل پیش کی۔[مناقب خوارزمی، ص:۳۱۳]۲۔اسی طرح رحبہ میں امام علی(علیہ السلام) نے قسم کھائی کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) نے غدیر کے دن جو سنا تھا اسے بیان کریں، اس وقت ابوایوب انصاری، سهل بن حنیف و حزیمه بن ثابت نے خظبہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے کیا فرمایا تھا۔[اسدالغابه، ج:۳]۔۳۔ جنگ جمل میں امام علی(علیہ السلام) نے طلحہ کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا:«کیا تم نے نہیں سنا کے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) نے یہ فرمایا: میں جن کا مولی ہوں علی بھی ان کے مولی ہے؟»، طلحہ نے کہا: ہان میں نے سنا ہے[ مستدرک ج:۳، ص:۴۱۹]۔*https://www.welayatnet.com/fa/news/145573

تبصرے
Loading...