چودہ معصومین

چودہ معصومین

چودہ معصومین سے مراد وہ ہستیاں ہیں جن کے بارے میں شیعہ معتقد ہیں کہ یہ ہستیاں کسی بھی گناہ یا غلطی سے مبرا اور منزّہ ہیں۔ ان ہستیوں میں پیغمبر اکرمؐ سمیت آپ کی اہل بیت میں سے 13 شخصیتیں یعنی آپ کی بیٹی حضرت زہراؑاور شیعوں کے بارہ امامؑ شامل ہیں۔

ش‍یعہ حضرات اس صفت ( گناہ اور اشتباہ سے مبرا اور منزّہ ہونا) کو عصمت اور یہ صفات جن ہستیوں میں ہو انہیں معصوم کہتے ہیں۔ ان کا یہ اعتقاد آیت تطہیر، آیت اولو الامر، حدیث ثقلین اور دیگر کئی آیات اور روایات سے مستدل ہیں۔
بارہ معصوم اماموں کا نام بالترتیب درج ذیل ہیں:

  1. امیرالمؤمنین امام علی ابن ابیطالب علیہ‌السلام (امامت: ۱۱-۴۰ھ)
  2. حسن بن علی امام حسن مجتبی علیہ‌السلام (امامت: ۴۰-۵۰ھ)
  3. سید الشہداءامام حسین علیہ‌السلام (امامت: ۵۰ -۶۱ھ)
  4. زین العابدین امام سجاد علیہ‌السلام (امامت :۶۱ -۹۴ھ)
  5. محمد بن علی امام باقر علیہ‌السلام (امامت :۹۴-۱۱۴ھ)
  6. جعفر بن محمد امام صادق علیہ‌السلام (امامت: ۱۱۴- ۱۴۸ھ)
  7. موسی بن جعفر امام کاظم علیہ‌السلام (امامت: ۱۴۸-۱۸۳ھ)
  8. علی بن موسی امام رضا علیہ‌السلام (امامت: ۱۸۳-۲۰۳ھ)
  9. محمد بن علی امام جواد علیہ‌السلام (امامت: ۲۰۳-۲۲۰ھ)
  10. علی بن محمد امام ہادی علیہ‌السلام (امامت: ۲۲۰-۲۵۴ھ)
  11. حسن ابن علی امام حسن عسکری علیہ‌السلام (امامت: ۲۵۴-۲۶۰ھ)
  12. حجت ابن الحسن امام مہدی علیہ‌السلام (امامت: از ۲۶۰ھ)

چودہ معصومین کا مقام

شیعوں کے مطابق چودہ معصومین جنہیں وہ اکثرا محمد و آل محمد یا اہل بیت سے یاد کرتے ہیں، مقام عصمت پر فائز ہستیاں ہیں اور تقوا اور پرہیزگاری کے لحاظ سے خدا کی خصوصی توجہات کے سایے میں تمام اصحاب سے افضل اور بہتر ہیں۔ ان کے مطابق ان ہستیوں کی مودت و محبت ہر مسلمان پر واجب ہے۔ شیعہ اعتقادات کے مطابق مسلمانوں کی امامت و رہبری کا حق صرف اور صرف اہل بیت(ع) کو حاصل ہے اور مسلمانوں کو اپنی دینی اور مذہبی مسائل میں صرف اور صرف انہی ہستیوں کی طرف مراجعہ کرنا ضروری ہے۔

تبصرے
Loading...