قم المقدس میں رہبر انقلاب کے افکار پر ایک منفرد تقریب

قم المقدس میں رہبر انقلاب کے افکار پر ایک منفرد تقریب

15مئی بروز اتوار کوقم المقدس میں
آثار رہبر معظم انقلاب اسلامی حفظہ اللہ اور ہماری ذمہ داریاں
کے عنوان سے ایک نشست منعقد ہوئی۔
جس میں رہبر معظم کی دوکتاب «مسئلہ فلسطین » اور «پیغمبر رحمت »کی رونمائی،آل پاکستان کوئز مقابلے کے نتائج کا اعلان اور رہبر انقلاب کے افکار پر تحریر وتحقیق کرنے والے اہل قلم کی تجلیل ہوئی۔

نشست کاآغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔نظامت کے فرائض برادر کمیل شیرازی نے انجام دئیے۔

جناب حسنین جعفر صاحب نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔
مسئول آل پاکستان انعامی مقابلہ نصر اللہ فخرالدین نے مقابلے کے حوالے سے مختصر رپورٹ پیش کی اور مہمانوں کو قرعہ اندازی کی دعوت دی۔
اور ڈاکٹر آخگری،ڈاکٹر مقیسہ،شیخ توحیدی،ڈاکٹر راشداور میثم ہمدانی نے پہلی پانچ پوزیشن کابذریعہ قرعہ اندازی انتخاب کیا ۔

نشست میں مولانا محسن عباس مقپون نے رہبر انقلاب کی جامعیت اور اس کی ترویج کی ضرورت کے عنوان سے مقالہ پیش کیا۔
معروف محقق ڈاکٹر حسن مقیسہ اور موسسہ انقلاب اسلامی کے شعبہ بین الملل کے مسئول ڈاکٹر اخگری نے نشست سے خطاب کیا۔
جس کے بعدرہبر انقلاب کی دوکتابوں« مسئلہ فلسطین اور پیغمبر رحمت »کی رونمائی ہوئی۔

سید روح اللہ رضوی نے ترانہ شہادت اور کمیل شیرازی نے اشعار پیش کئے۔
آخر میں ڈاکٹر راشدنقوی نے تشکرانہ کلمات ادا کئے۔اور امام کی برسی کے موقع پر مضمون نویسی اور اماخمینی کے افکار پر لکھنے والے اہل قلم کے لیے بھی ایک پروگرام کااعلان کیا۔۔۔

تبصرے
Loading...