ماں كى نفسيّات كا جنين پراثر

ماں كى نفسيّات كا جنين پراثر

اس كے بر عكس خوش خلقى ، انسان دوستى ، ايمان ، شجاعت اور مہر و محبت كہ جو ماں مين موجود ہو بچہ ماں كا ايك حقيقى عضو ہو تا ہے لہذا جيسے ماں كى نفسياتى كيفيات اور افكار اسكے اپنے جسم پر اثر انداز ہو تے ہيں اسى بات كو رد كرديا ہے اور اس امر كے غلط ہونے كوثابت كيا ہے وہ كہتے ہيں كہ دوران حمل ماں كے انكار اور اس كى نفسياتى كيفيت ممكن نہيں ہے كہ مستقيما بچے كے اعصاب اور نظريات پر اثرانداز ہو _ڈاكٹر جلالى لكھتے ہيں :
ماں او جنين كے در ميان مستقيم ربط نہيںہے _ ماں اور بچے كے در ميان رابط ناف كے ذريعے سے ہے اور اس ناف ميں كو ئي اعصاب نہيں ہيں كہ جو سلسلہ اعصاب كو ہدايت كرے بلكہ بند ناف ميں خون كى رگيں ہوت ہيں لہذاجيسا كہ گزشتہ لوگوں كو خيال رہا ہے كہ اعصاب اور ہيجانى كيفيت بچے پر اثر انداز ہوتى ہے ايسا نہيں ہوسكتا _(1)البتہ حق اس دانشور كے ساتھ ہے اور يہ دعوى نہيں كيا جا سكتا كہ حاملہ عورت كے افكار اور نفسياتى كيفيات بلا واسطہ بچے كى روح اور اعصاب پر اثر انداز ہوتى ہيں _ البتہ يہ بات بھى درست نہيں كہ كوئي يہ كہے كہ ماں كے افكار اور جذبات بچے پر بالكل اثر انداز نہيں ہوتے بالواسطہ طور پر بچے كے اخلاق اور نظريات پرانداز نہيں ہوتے _ اس بات كى وضاحت كے ليے مندرجہ ذيل تين نكات كى طرف توجہ فرمائيں _1_ انسان كى روح اور جسم ايك دوسرے سے مربوط اور واستہ ہے _ انسانى جسم كى بيمارى اور صحت ، اور اعصاب اور جسمانى قوى كى قوت اور كمزورى يہاں تك كہ بھوك اور سيرى انسان كے طرز تفكر اور اس كے اخلاق پر اثر انداز ہوتى ہے انسان كى اخلاقى شخصيت اس كے خاص مزاج اور اس كے اعصاب اور مغزى كى تعمير كے انداز سے كسى حد تك وابستہ ہے _ روح سالم بدن سالم ميں ہوتے ہے _ ہوسكتا ہے كہ كچھ غذا كى كمى يا فقدان اعصاب اور مغز كو برے اخلاق اور ہيجانى كيفيت كے ظہور پر ابھارے_2_ جنين اسى غذا سے استفادہ كرتاہے كہ جو ماں كے اندرونى نظام ميں تيارہوكر اس تك پہنچتى ہے _ بچہ جب تك رحم مادر ميں زندگى گزارتا ہے غذا كے اعتبار سے ماں كے تابع ہوتا ہے _ ماں كى غذا كى كيفيت بچے كى جسمانى اور نفسياتى پرورش پر بھى اثر انداز ہوتى ہے _ڈاكٹر جلالى لكھتے ہيں:جو چيز بھى ماں كى سلامتى كے ليے مؤثر ہے وہى جنين كى سلامتى كے ليے مؤثر ہے اگر ماں كى غذا ميں كيلشيم كى كمى ہوگى يہ تو كمى بچے كى ہڈيوں اور دانتوں كى تعمير پر اثر انداز ہوگى _(2)3_ يہ بات يقينى طور پر ثابت ہوچكى ہے كہ انسان كا شديد اضطراب اور ہيجان اس كے سارے بدن بشمول اس كے نظام ہضم كے اثر انداز ہوتا ہے _ رنج و غم كى زيادتى يا خوف كى شدت كھانے كى طلب كو كم كردتى ہے اور غذا صحيح طور پر ہضم نہيں ہوتى _ نظام ہضم خراب ہوجاتا ہے ، منظم اعصاب بگڑجاتا ہے اور غدودوں كے معين اور طبعى نظام ميں خلل واقع ہوجاتا ہے _ان تين مقدمات كى روشنى ميں يہ كہا جا سكتا ہے كہا ماں كے افكار اورروحانى كيفيات اگر مستقيماً بچے كے اعصاب اور مغز كى طرف مننتقل نہيں ہوتيں تا ہم ان امور كا تعلق ماں كے نظام ہضم سے ہے اور بچے كى خوراك كا تعلق ماں ہى كے نظام ہضم اورغذائي كيفيت سے ہے اور يہ كيفيت بچے كى روح اور مستقبل كى شخصيت پر انداز ہوتى ہے اس لحاظ سے يہ قطعى طور پر كہا جا سكتا ہے كہ ماں كى نفسياتى كيفيات اور افكار بدون شك بچے كى روح نفسيات پر اثر انداز ہوتے ہيں اور اس كى تعمير شخصيت ميں مؤثر ہيں _ماں كا شديد غصہ يا اضطراب يا شديد خوف اس كے عمومى مزاج اور نظام ہضم كو دگرگوں كرديتا ہے اس كے اعصاب اس كے باعث خلل كا شكار ہوجاتے ہيں _ يہ غير معمولى كيفيت جيسے ماں كےجسم وجاں كے لينے باعث ضرر ہے اسى طرح كے رحم ميں موجود بچے كى غذائي كيفيت كے ليے خرابى كا سبب ہے _ممكن ہے اس صورت ميں بچے كے اعصاب اور مغز ايك ايسى نفسياتى بيمارى ميں مبتلا ہوجائيں كہ جو بعد ميں ظاہر ہو _ڈاكٹر جلالى لكھتے ہيں :
ماں كو پيش آنے والے شديد ہيجانى كيفيات اور ناراحت كردينے والے امور مسلماً بچے كے مزاج اور رشد كے ليے باعث ضررہيں_ چونكہ اس طرح كى كيفيات نظام كو خراب كردتى ہيں اور غير طبيعى غدود پيدا ہوجاتے ہيں _ اس كے باعث نظام ہضم اپنا كا م صحيح طور پر انجام نہيں دے سكتا _ شايد يہى ايك وجہ ہو كہ بچہ جو اعصاب ركھتا ہے اور بہت سى نفسياتى بيمارياں اس ميں پيدا ہوسكتى ہيں انہى ہيجانيكيفيات كى وجہ سے ممكن ہے ايام حمل ہى ميں بچہ ضائع ہوجائے _(3)ايك حاملہ خاتون كہ جو جسم اور روح كے اعتبار سے بالكل سكون ميں ہو _ خوش و خرم ، با ايمان ہو ، انسان دوست ہو ، مہر و محبت سے بسر كرنے والى ہو ، سالم جسم اور پاك روح كى حامل ہو تو اس كے رحم ميں زندگى گزارنے والا بچہ بھى جسم و جان كے اعتبار سے پر سكون ہوگا _ ايسا پر امن اور سالم ماحول بچے كى پرورش ، جسمانى نشو و نما اور روحانى شخصيت پر بہت زيادہ اثر انداز ہوگا ، اس كے برعكس ايك بے ايمان ، حاسد ، كينہ پرور ، غصيلى ، دڑپوك ، پريشان حال اور نفسياتى مريض ماں بچے كے نظام غذاكو تباہ كردے گى ، اس كى روحانى آرام كو ختم كردے گى ، اس كے ليے برے اخلاق اور نفسياتى بيماريوں كے ليے فضا سازگار بتادے گى _اس ضمن ميں”ماہرين نفسيات نے يہ بات ثابت كردى ہے كہ نفسياتى امراض ميں مبتلا 66 فيصد بچے يہ بيمارى ماں سے وراثت ميں پاتے ہيں چنانچہ اگر ايك ماں صحيح و سالم ہو تو اس كا بچہ بھى ايك صحيح و سالم نظام اعصاب كا حامل ہوگا _ اگر كوئي عورت چاہے كہ اس كا بچہ صحيح و سالم، شاداب اور عقلى قوتوں كے اعبار سے بے نقص ہو تو اسے چاہيے كہ بچے كى ولادت سے پہلے اپنى سلامتى كے بارے ميں فكر كرے _ (4)”ماحول كے عوامل بچے كے جسمانى او رنفسياتى رشد و تكامل پر اثر انداز ہوتے ہيں ” _ (5)حاملہ خواتين كو ايك نصيحتحاملہ خواتين كو نصيحت كى جاتى ہے كہ وہ بھار ى چيزوں كے اٹھانے ، زيادہ سخت كام كرنے اور تھكادينے والے امور سے اجتناب كريں _ كيوں كہ ماں كے ليے تھكادينے والے امور بچے كے امن و آرام كو بھى درہم برہم كرديتے ہيں اور اس كے لئے بھى ناراضى كا سامان بنتے ہيں يہانتك كہ ممكن ہے ايسے كاموں كى وجہ سے حمل ساقط ہوجائے _حمل كے آخرى مہينوں ميں عورت كے ليے سفر ضرررساں ہوتا ہے _ اگر اہم مسئلہ نہ ہو تو بہتر ہے كہ سفر ترك كرديا جائے _ البتہ ہلكے پھلكے افعال اور چھوٹى موٹى فعاليت نہ صرف يہ كہ باعث ضرر نہيں ہے بلكہ ماں اور بچے ہر دو كى صحت و سلامتى كے لئے مفيد ہے _ڈاكٹر جلالى لكھتے ہيں :ماں كى زيادہ خستگى خون ميں زہريلے مواد كا موجب بنتى ہے اور چونكہ يہى خون جنين كى غذا بھى بنتاہے لہذا بچے كى نشو و نما پر اثر انداز ہوتا ہے _ (6)———-1_ روان شناسى كودك ص 188_2_ روان شناسى كودك ص 422_
3_ روان شناسى كودك ص 223_4 اطلاعات ، شمارہ 10355، كودك ج 1 ص 119_5_ بيوگرافى پيش از تولد ص 125
6_ روانشناسى كودك ص 222
 

http://shiastudies.com/ur/2402/%d9%85%d8%a7%da%ba-%d9%83%d9%89-%d9%86%d9%81%d8%b3%d9%8a%d9%91%d8%a7%d8%aa-%d9%83%d8%a7-%d8%ac%d9%86%d9%8a%d9%86-%d9%be%d8%b1%d8%a7%d8%ab%d8%b1/

تبصرے
Loading...