شادی  کی اہمیت

خلاصہ: شادی شدہ انسان کئی طریقے کے گناہوں سے آسانی کے ساتھ اپنے آپ کو محفوظ رکھ سکتا ہے۔

     اسلام میں شادی کی بڑی اہمیت ہے، اسلام نے شادی کے تعلق سے جو فکرِ اعتدال اور نظریہٴ توازن پیش کیا ہے وہ نہایت جامع اور بے نظیر ہے، اسلام کی نظر میں نکاح محض انسانی خواہشات کی تکمیل اور فطری جذبات کی تسکین کا نام نہیں ہے بلکہ انسان کی جس طرح بہت ساری فطری ضروریات ہیں بس اسی طرح نکاح بھی انسان کی ایک اہم فطری ضرورت ہے۔ اس لیے اسلام میں انسان کو اپنی اس فطری ضرورت کو جائزاور مہذب طریقے کے ساتھ پوراکرنے کی اجازت ہے اوراسلام نے نکاح کوانسانی بقا وتحفظ کے لیے ضروری بتایا ہے ۔    
    اس کی اہمیت کو مدّنظر رکھتے ہوئے رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) ارشاد فرمارہے ہیں: «مَا بُنِيَ بِنَاءٌ فِي الْإِسْلَامِ أَحَبُّ إِلَى اللَّهِ مِنَ التَّزْوِيجِ؛ اسلام میں کسی  ایسی بناء کو نہیں رکھا گیا  جو اللہ کی نزدیک شاد ی سے زیادہ محبوب ہو»۔[ الوافی،  ج:۲۱، ص:۳۴]
*الوافی، محمد محسن بن شاه مرتضى‏ فيض كاشانى،ج:۲۱، ص۳۴، كتابخانه امام أمير المؤمنين على (عليه السلام‏)، اصفھان، ۱۴۰۶ق۔

تبصرے
Loading...