تقوے کی وجہ سے انسان خطروں سے محفوظ رہتا ہے

خلاصہ: خداوند متعال صاحبان تقوی کے لیے ایک محفوظ قلعہ ہے۔

تقوے کی وجہ سے انسان خطروں سے محفوظ رہتا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    انسان اس دنیا میں جتنے اعمال انجام دیتا ہے  چاہے وہ اعمال اس دنیا کے لئے ہوں یا آخرت کے لئے، اس کو اس بات کی فکر لاحق رہتی ہے کے اس نے اتنی محنت اور مشقت سے ان اعمال کو جو انجام دیا ہے وہ ضائع اور برباد نہ ہوجائے، اس لئے ہر کسی کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے اعمال کو بچانے کے لئے کوئی ایسی جگہ یا چیز تلاش کرے جس کی وجہ سے اس کے اعمال برباد ہونے سے بچ جائے، ہمیں ان اعمال  کو بچانے کا سب سے اچھا طریقہ خدا ہی بتا سکت ہے، خدا قرآن مجید میں ہمارے اعمال کو محفوظ رکھنے کے لئے اس طرح راہنمائی فرمارہا ہے: «وَ يُنَجِّي اللَّهُ الَّذينَ اتَّقَوْا بِمَفازَتِهِمْ لا يَمَسُّهُمُ السُّوءُ وَ لا هُمْ يَحْزَنُون[سورۂ زمر، آیت:۶۱] اور خدا صاحبانِ تقویٰ کو ان کی کامیابی کے سبب نجات دے دے گا کہ کوئی برائی انہیں چھو بھی نہ سکے گی اور نہ انہیں کوئی رنج لاحق ہوگا»۔

تبصرے
Loading...