رہبریت کے پہلے مرحلے میں چار بنیادی کارنامے

خلاصہ: امام خمینی (علیہ الرحمہ) نے ایران میں جو انقلاب اسلامی قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے، اس کامیابی تک پہنچنے کے مختلف مراحل تھے، جن سے گزرنے کے بعد یہ عظیم کامیابی نصیب ہوئی۔ ان مراحل میں سے پہلے مرحلہ میں آپ کے چار بنیادی کارنامے ہیں۔

رہبریت کے پہلے مرحلے میں چار بنیادی کارنامے

       امام خمینی (علیہ الرحمہ) کی رہبریت کے پہلے مرحلے میں چار بنیادی کارنامے یہ ہیں:
1۔ تقیہ کی ممنوعیت: لوگوں کا ظالم حکومتوں سے براہ راست مقابلہ کرنے میں جو عرصۂ دراز اور سالہا سال سے اہم ترین رکاوٹ چلی آرہی تھی اور سازباز کرنے والوں کا ہتھکنڈہ تھا وہ “تقیہ” کا غلط استعمال تھا۔ آپ نے اسلامی قیام کرنے کے لئے تقیہ اختیار کرنے سے منع کیا۔
2۔ دین اور سیاست کا اتحاد: دین اور سیاست کے ایک دوسرے سے الگ تھلگ رہنے کی جو پرانی فکر چلی آرہی تھی، بلکہ اسے رائج کرنے کے لئے تبلیغ اور بہت کوشش بھی ہوتی رہی، آپ نے اس فکر کو بدل دیا۔ آپ نے مذہبی سرگرمیوں کے اصلی مرکز یعنی حوزہ علمیہ قم سے تحریک کو قائم کرنے کے ذریعے اس فکر کو مٹایا اور یہاں تک کہ جو علماء سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے پرہیز کرتے تھے ان کو بھی موقف اختیار کرنا پڑا۔
3۔ اپنے حملات کی تیز دھار کو ظلم و ستم کے اصلی مرکز یعنی حکومت اور شاہ کی طرف اٹھایا۔ ماضی میں شاہ کی حکومت کے مخالفین خصوصاً لیبرل اور حتی مذہبی جماعتوں کی کوشش یہ تھی کہ براہ راست شاہ کی مخالفت سے پرہیز کریں اور اس کے اردگرد والے افراد جیسے وزیر اعظم اور کابینہ پر اعتراض کرتے ہوئے شاہ کو جرائم میں مداخلت سے بَری سمجھیں۔ امام خمینی (علیہ الرحمہ) نے حکومت کی مشروعیت پر اعتراض اٹھایا اور اپنی تحریک کے اصلی رخ کو سب مفاسد اور ظلم کی اصلی جڑ یعنی سلطنت، درباری افراد اور شاہ کی طرف رکھا اور لوگوں میں بھی یہ جرات پیدا کی کہ وہ بھی یہی طریقہ کار اپنائیں۔
 4۔ سب غیرملکی بڑی طاقتوں خاصکر امریکہ کے لحاظ رکھنے اور اس سے رورعایت کرنے کی مخالفت کی، جبکہ “مشروطہ” کے دور میں بعض سیاسی راہنماؤں نے برطانیہ اور امریکہ کا لحاظ رکھا جس کی وجہ سے ایران کے امور پر یہ دو ممالک مسلط ہوگئے تھے، امام خمینی (علیہ الرحمہ) نے ان سابقہ تحریکوں کے تلخ تجربات کو گہرائی سے پہچانتے ہوئے، بیرونی دشمنوں کے ہر راستے کو بند کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حوالہ:
[اصل مطالب ماخوذ از: تحلیلی بر انقلاب اسلامی، منوچہر محمدی]

 

تبصرے
Loading...