ظہور سے پہلے كے حالات

ظہور سے پہلے كے حالات

جو روايات ظہور سے پہلے كے حالات اور علامتوں كے بارے ميں نقل ہوئي ہيں انكى تعداد بہت زيادہ ہے پھر ان روايتوں كو نقل كرنا اور انكى تحقيق كرنا بھى آسان نہيں ہے_ اس لئے يہاں چند حالات كے ذكر پر اكتفا كى جاتى ہے_
1_ سارى دنيا ميں ظلم ، گناہ اور بے دينى كا پھيل جانا:بہت سى روايتيں يہ بتاتى ہيں كہ آپ كا قيام اس وقت ہوگا جب ظلم و جور دنيا كو اپنى لپيٹ ميں لے چكا ہوگا_بعض روايتوں ميں يہ بھى بيان ہوا ہے كہ حضرت قائم عج كے ظہور سے پہلے حتى كہ اسلامى معاشرہ ميں بھى فسق و فجور ، مختلف قسم كے گناہ اور برائياں _ جيسے منشيات كى خريد و فروخت ، شراب خورى ، سود خوري، زنا ، بدعت، بے حجابي، بے عفتي، مكمل طور پر رائج ہوجائے گي_۱ہم متمدن دنيا ميں مذكورہ برائيوں كے اوج كو ديكھ رہے ہيں_اسلامى انقلاب كے عظيم رہبر حضرت امام خمينى كى رہبرى ميں ملت ايران كا اسلامى انقلاب انشاء اللہ امام عصر _كے عالمى انقلاب كا مقدمہ ہوگا_ در حقيقت يہ انقلاب انھيں مظالم كے خلاف تھا_ خدا كا شكر ہے كہ بہت سى برائيوں اور خرابيوں كى جڑ اسلامى ملك ايران ميں قطع ہوگئي_ اور اس بات كى اميد ہے كہ ايك دن سارى زمين عدل و انصاف سے پر ہوجائے گي_2_ خروج سفيانيسفيانى _ جو روايتوں كى بنياد پر اموى اور عتبہ ابن ابى سفيان كى نسل سے ہوگا_ اس كا نام ‘ عثمان ابن عنبسہ ‘ ہے وہ خاندان رسالت اور شيعوں سے خاصى دشمنى ركھتا ہے_ وہ سرخ چہرہ ٹيڑھى آنكھوں والا چہرہ پر چيچك كے داغ، كريہہ المنظر ، ظالم و خيانت كار ہے_۲ شام ميں قيام كرے گا اور بڑى تيزى سے پانچ شہروں پر قبضہ كرے گا_۳ اور ايك بڑے لشكر كے ساتھ كوفہ كى سمت بڑھے گا_ عراق كے شہروں خصوصاً نجف اور كوفہ ميں بڑے جرائم كا مرتكب ہوگا اور مدينہ كى طرف لشكر روانہ كرے گا_ اس كے سپاہى مدينہ ميں قتل و غارت گرى مچائيں گے_ وہاں سے مكہ كى طرف جائيں گے ليكن مدينہ اور مكہ كے درميان بيابان ميں خدا كے حكم سے زمين ميں دھنس جائيںگے_خود سفيانى بھى _ امام (ع) كے مكہ سے مدينہ كى طرف اور مدينہ سے كوفہ كى طرف روانہ ہونے كے بعد _ عراق سے دمشق كى طرف فرار كرے گا اور امام (ع) ايك لشكر اس كے تعاقب ميں روانہ فرمائيں گے_ انجام كار سفيانى بيت المقدس ميں امام _كے سپاہيوں كے ہاتھوں ہلاك ہوگا_۴3_ سيد حسنى كا خروجسيد حسنى _ موجودہ روايات كى بنا پر بزرگان شيعہ ميں سے ہيں_ ايران ميں ديلم و قزوين 41 كے علاقہ ميں قيام كريں گے اور لوگوں كو اسلام اور ائمہ (عليہم السلام)كى روش كى طرف بلائيں گے_ بہت سے لوگ ان كے ساتھ ہوں گے اور بہت بڑے علاقہ كو _ اپنى جگہ سے كوفہ تك _ ظلم و جور سے پاك كرديں گے اور كوفہ ميں خبر ہوجاے گى كہ امام قائم (ع) نے ظہور كيا ہے اور اپنے اصحاب كے ساتھ كوفہ كى طرف آ رہے ہيں_ وہ سيد حسنى كے استقبال كے لئے جائيں گے _ بجر ان چاليس ہزار آدميوں كے جو امام _كى دعوت كو قبول نہيں كريں گے_ اور امام تين دن تك موعظہ كرتے رہيں گے اور ان لوگوں كے اس موعظہ كو قبول نہ كرنے كے بعد ان كے قتل كا حكم صادر فرمائيں گے_ پھر سيد حسنى اپنے پيروؤں كے ساتھ امام كى بيعت كريں گے_۵4_ ندائے آسمانيظہور كى علامتوں ميں سے ايك ندائے آسمانى ہے جو حضرت على (ع) اور ان كے شيعوں كى حقانيت كو ثابت كرنے كے لئے آئے گي_۶مذكورہ علامتوں كے علاوہ دوسرى علامتيں بھى ذكر ہوئي ہيں جن ميں سے كچھ ظہور سے پہلے اور كچھ ظہور كے ساتھ ظاہر ہوں گي_ظہور كے بعد كى حالتان تمام روايتوں كے مجموعہ سے جو ظہور حضرت مہدى (ع) كے بعد كے واقعات كے بارے ميں ہم تك پہنچى ہيں يہ ثابت ہوتا ہے كہ امام عصر (عج )اذن پروردگار كے بعد كعبہ ميں ركن و مقام كے مابين ظاہر ہوں گے اس حالت ميں كہ پرچم، شمشير، عمامہ اور پيغمبر (ص) كا پيرہن آپ كے ساتھ ہوگا_حق كا منادى آپ كے ظہور كى بشارت كو سارى دنيا كے لوگوں كے كانوں تك پہنچائيگا اور اسم و علامت كے ساتھ امام _كا تعارف كرائے گا اور لوگوں سے كہے گا كہ ان كى بيعت كرو_امام (ع) كے خاص چاہنے والے جن كى تعداد 313 ہے آسمانى آواز پر لبيك كہكر دعوت كے بعد فوراً مكہ ميں آپ كى بيعت كريں گے_۷اس كے بعد امام (ع) اپنى عمومى دعوت كو شروع كريں گے اور فرشتوں كے ذريعہ آپ كى مدد كى جائے گى محروم اور ستم رسيدہ افراد ہر طرف سے جمع ہوكر امام _كى بيعت كريں گے_ ان كے مددگار جنگجو، فداكار، دن كے شير اور رات كے راہب ہوں گے ان كے دل لوہے كہ ٹكڑے كى طرح مضبوط ہوں گے اور ان ميں سے ہر آدمى چاليس آدميوں كى طاقت ركھتا ہوگا وہ لوگ امام (ع) كى اطاعت كرنے ميں انتھك كوشش كرنے والے ہوں گے اور جد ھر جائيں گے، كامياب ہوںگے_امام (ع) كچھ دنوں تك مكہ ميں رہيں گے پھر مدينہ كى طرف روانہ ہوں گے اور مدينہ ميں جنگ كے بعد اپنے سپاہيوں كے ساتھ كوفہ آئيں گے اور اس كو اپنى حكومت كا مركز قرار ديں گے_امام عصر (عج) اللہ كى مشيت سے تھوڑے دنوں ميں عالم كے مشرق و مغرب كو فتح كرليں گےاسلام كو پورى دنيا ميں پھيلائيں گے اور دين خدا كى تجديد كريں گے_ اسلام كے پيكر كو بدعتوں سے الگ كريں گے اور كتابوں خدا و سنت پيغمبر (ص) كے مطابق حكومت كريں گے_ اميرالمؤمنين كى طرح ان كى غذا سادہ اور ان كا لباس كھردرا ہوگا_۸حضرت عيسى مسيح آسمان سے تشريف لائيں گے اور نماز ميں آپ كى اقتدا كريں گے_۹حضرت مہدى كى حكومت ميں زمين كے خزانے اور اس كى بركتيں آشكارہ ہوجائيں گى _ ثروت و نعمت اتنى بڑھ جائے گى كہ فقر ختم ہوجائے گا زكوة و صدقہ دينے كے لئے كوئي فقير نہيں ملے گا_ عدل اور امن و امان ہر جگہ كو گھيرلے گا_ اس طرح كہ اگر كوئي بوڑھى عورت اپنے سر پر سونے اور جواہرات كا طشت ركھ كر ايك جگہ سے دوسرى جگہ جارہى ہوگى تو كوئي آدمى اس كے لئے ركاوٹ نہيں بنے گا _ امام _كے ساتھ تمام ستم رسيدہ افراد كى ويرانياں آباد ہوجائيں گي_ آپ كے اصحاب كى آنكھوں اور انكے كانوں كو خداوند كريم اتنى طاقت عطا كرے گا كہ وہ لوگ آپ كى باتيں سنيں گے اور آپ كو ديكھيں گے جبكہ آپ اپنى جگہ پر ہوں گے_امام مہدى (ع) كى حكومت ميں خداوند عالم اپنا دست لطف و مرحمت اپنے بندوں كے سرپر ركھے گا اور ان كى عقل كو استحكام اور ان كے افكار كو ترقى عطا كرے گا_اس زمانہ ميں ہر شخص اور ہر چيز اپنے مطلوبہ كمال اور زيبائي تك اور انسانيت كى تمام تمنائيں اور آرزوئيں خدا كے ولى اعظم وصى خاتم الانبياء كى حكومت كے زير سايہ پورى ہوں گى اور خدانے جو يہ وعدہ فرمايا ہے كہ ‘و نريد ان نمن على الذين استضعفوا فى الارض و نجعلہم ائمة و نجعلہم الوارثين’_۱۰ ہم وعدہ كرتے ہيں كہ مستضعفين پر ہم احسان كريں گے اور ان كو زمين كا وارث بنائيں گے_ پورا ہوگا_۱۱ظہور حضرت مہدى _ اور حكومت موعود (عج )ميں دنيا اور انسان كا كيا حال ہوگا يہ اس كا مختصر بيان تھا_حوالہ جات۱. اس روايت كے مضمون سے مزيد آگاہى حاصل كرنے كے لئے بحار الانوار جلد 52/باب 25 احاديث /24_ 26 ، كمال الدين جلد 2 باب 47/525 _ منتخب الاثر جلد 1 فصل 6/ باب 2/ احاديث 8،9، 10 ، 15 ، اعيان الشيعہ جلد 2/78_77_۲. اس سے مراد زمانہ سابق كا شام ہے جو سيريا ، فلسطين اور اردن پر مشتمل تھا_۳. يہ پانچ شہر: دمشق ، حمص ، فلسطين ، اردن _ قنرين ،بحار الانوار جلد 52 /206و اثباة الہداة ج 7/398 و 417 و اعيان الشيعہ ج 2/73’_۴. ملاحظہ ہو _ اثبات الھداة جلد 7/417 ، غيبت نعمانى باب علامات ظہور /283 و 247 غيبت شيخ ص 280_ 265_ بحار الانوار جلد 52 باب 25 /279 _ 181 منتخب الاثر فصل 6/ باب 6/ و فصل 7/ باب 10/ اعيان الشيعہ جلد 2/74 _ 73_۵. كوہستان شمالى قزوين كے ايك حصہ كا نام ‘ ديلمان’ ہے_۶. بحار الانوار جلد 53/16_15_۷. بحار الانوار ج 52 /206 و 305، اثباة الہداة ج 7/399_۸. امام جعفر صادق (ع) سے منقول ايك روايت كا مضمون يہ ہے كہ جب امام زمانہ ظہور فرمائيں گے تو اس وقت شيعہ نوجوان بغير كسى پہلے سے كئے وعدے كے اپنے كو مكہ پہنچاديں گے اور امام عصر عج كے حضور ميں حاضر ہو جائيں گے_ بحار الانوار جلد 52/370 و غيبت نعمانى /316_۹. ‘رسول اكرم(ص) … مالباس القائم الا الغليظ ما طعامہ الا الجشب’ غيبت نعمانى /285،منتخب الاثر فصل 2 باب 42 ص 307 ح 1 _۱۰. رسول اكرم (ص) نے اپنى بيٹى حضرت فاطمہ (ع) زہراء سے فرمايا تھا: ‘و منّا و اللہ الذى لا الہ الا ہو مہدى ہذہ الامة الذى يصلّى خلفہ عيسى بن مريم ‘ اثباة الھداة ج 7/14 يعنى خدا كى قسم جس كے سوا كوئي معبود نہيں ہے اس امت كا مہدى ہم ميں سے ہے كہ جس كے پيچھے عيسى ابن مريم نماز پڑھيں گے_۱۱. سورہ قصص آيہ 4_۱۲. ان روايات كے مضمون سے واقفيت كے لئے كہ جس ميں سے كچھ مضمون كو ہم نے يہاں بيان كيا ہے ملاحظہ ہو_بحار الانوار جلد 52 / باب 26 احاديث 3، 10 ، 73،78،83و باب /27 احاديث 25، 29،31،72،83، 91، 112، 119، 129، 164، 213 و جلد 53 باب 28 ، كشف الغمہ ج 3/ ص 255 ، 262، 269، اعلام الورى ص 430_ 426 ، ارشاد مفيد /363، منتخب الاثر فصل 2 باب 43 و فصل 6 باب 1 ، 11 و فصل 17 باب 1، 3، 4، 5 ، 7، 8، 11، 12 و فصل 8 باب 2 ،اعيان الشيعہ ج 2/ 84_ 81_
 
 

http://shiastudies.com/ur/1023/%d8%b8%db%81%d9%88%d8%b1-%d8%b3%db%92-%d9%be%db%81%d9%84%db%92-%d9%83%db%92-%d8%ad%d8%a7%d9%84%d8%a7%d8%aa/

تبصرے
Loading...