يغمبر(ص) كے زير سایہ آپ كى پرورش

يغمبر(ص) كے زير سایہ آپ كى پرورش

حضرت محمد(ص) پر جب پہلى مرتبہ وحى نازل ہوئي تو اس وقت حضرت علي(ع) كى عمر دس سال سے زيادہ نہ تھي_ حضرت على (ع) كى زندگى كا وہ حساس ترين دور تھا جس ميں حضرت محمد بن عبداللہ (ص) كے زير سايہ عاطفت آپ كى شخصيت كى تشكيل ہوئي آيندہ جو واقعات رونما ہونے والے تھے ان كا چونكہ پيغمبر اكرم(ص) كو مكمل علم تھا اور بخوبى يہ جانتے تھے كہ آپ(ص) كے بعد حضرت على (ع) ہى امت مسلمہ كے امور كى زمام سنبھاليں گے اس لئے آپ(ص) نے منظم دستورالعمل كے تحت اپنے زير دامن تربيت كى غرض سے اس وقت جب كہ حضرت على (ع) كى عمر چھ ہى سال تھى ان كے والد كے مكان سے اپنے گھر منتقل كر ليا تاكہ براہ راست اپنى زير نگرانى تربيت و پرورش كرسكيں_حضرت محمد(ص) كو حضرت على (ع) سے اس قدر محبت تھى كہ آپ كو معمولى دير كى جدائي بھى گوارانہ تھى چنانچہ جب كبھى عبادت كى غرض سے آنحضرت(ص) مكہ سے باہر تشريف لے جاتے تو حضرت على (ع) كو بھى ہمراہ لے جاتے_

حضرت على (ع) نے اس دور كى كيفيت اس طرح بيان فرمائي ہے : يہ تو آپ سب ہى جانتے ہيں كہ رسول خدا(ص) كو مجھ سے كس قدر انسيت تھى اور مجھے جو خاص قربت حاصل تھى اس كا بھى آپ كو علم ہے ميں نے آپ(ص) كى پر شفقت آغوش ميں پرورش پائي ہے جب ميں بچہ تھا تو آنحضرت(ص) مجھے گود ميں لے ليا كرتے تھے مجھے آپ گلے سے لگاتے تھے اور اپنے ساتھ سلاتے تھے ميں اُن كے بدن كو اپنے بدن سے چمٹا ليتا تھا اور آپ كے بدن كى خوشبو سونگھتا تھا ، آپ نوالے چباتے اور ميرے منھ ميں ديتے تھے ” _

جس طرح ايك بچہ اپنى ماں كے پيچھے چلتا ہے اسى طرح ميں پيغمبر اكرم(ص) كے پيچھے پيچھے چلتا تھا آپ(ص) ہر روز اپنے اخلاقى فضائل كا پرچم ميرے سامنے لہراتے اور فرماتے كہ ميں بھى آپ كى پيروى كروں_ اس دوران حضرت على (ع) نے پيغمبر اكرم(ص) كے اخلاق گرامى اور فضائل انسان_ى سے بہت زيادہ كسب فيض كيا اور آپ كى زير ہدايت و نگرانى روحانيت كے درجہ كمال پر پہنچ گئے

تبصرے
Loading...