دو حجر كى جنگ

دو حجر كى جنگ

صفر كى 7 تاريخ كو جب كہ فريقين كے لشكر ايك دوسرے كے مقابل آگئے تو پہلا شص جو معاويہ كے لشكر سے نكل كر ميدان كارزار ميں آيا اور حريف كو نبرد آزمائي كيلئے للكارا وہ ”حجر شرّ”كے نام سے مشہور اور اميرالمومنين حضرت على (ع) كے يار باوفا حضرت حجر بن عدى كا چچازاد بھائي تھا حجر شر كامقابلہ كرنے كے لئے حجربن عدى ميدان جنگ ميں پہنچے اور دو حجر كے درميان سخت نبرد آزمائي ہوئي اسى اثنا ميں ” خزيمہ بن ثابتحجر شر كى مدد كے لئے ميدان جنگ ميں آگيا اور حجر بن عدى كو اس نے زخمى كرديا، سپاہ اسلام نے جب يہ منظر ديكھا تو وہ بھى ميدان كارزار كى جانب بڑھے اور خزيمہ بن ثابت كو قتل كرڈالا حجر شر بھى مجاہدان اسلام ميں سے ايك شخص كو قتل كرنے كے بعد اپنے چچازاد بھائي ( حجربن عدى ) كے ہاتھوں ہلاك ہوا اس كى ہلاكت حضرت على (ع) كے لئے باعث مسرت ہوئي اور آپ (ع) بارى تعالى كا شكر بجالائے

 

 

تبصرے
Loading...