غدیر خم

غدیر خم مکہ اور مدینہ کے درمیاں ایک مقام کا نام ہے جہاں پر 18 ذی الحجہ کے دن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حضرت علی (ع) کو اپنا جانشین مقرر فرمایا تھا.

اس مضمون میں شامل موضوعات

جغرافیا

غدیر2.jpg

غدیر خم ایک چھوٹی سی جھیل کا نام ہے[1] جو مقام جحفہ سے چار کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے. خود جحفہ مکہ مکرمہ کے مغربی شمال کی طرف 200 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جو احرام باندھنے کے لئے پانچ[2] میقاتوں میں سے ایک میقات ہے. غدیر کے مقام پر پانی اور درختوں کی موجودگی کی وجہ سے، گزرنے والے قافلے یہاں پر رکا کرتے تھے.[3]

وقائع

18 ذی الحجہ سنہ 10 ہجری کو حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے اسی مقام پر حضرت علی علیہ السلام کو اپنے “ولی” اور “جانشین” کے طور پر لوگوں کو اعلان فرمایا تھا. اس واقعہ کو واقعہ غدیر کے نام سے جانا جاتا ہے.

متعلقہ صفحات

حوالہ جات

  1. ابن منظور، لسان العرب، ریشہ غدر، لفظ “الغدیر” کے ذیل میں
  2. حموی، معجم البلدان،لفظ “جحفہ” کے ذیل میں.
  3. ابن خلکان، وفیات الاعیان، ج۵، ص۲۳۱

تبصرے
Loading...