ماؤ نوازوں کی ہڑتال، ہنگامہ آرائی

ہندوستان کی دو ریاستوں بہار اور جھار کھنڈ میں ماؤ نواز دہشت گردوں نے ہڑتال کے دوران زبردست ہنگامہ آرائي اور توڑ پھوڑ کی ہے۔

دہلی سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کی دو مشرقی ریاستوں بہار اور جھار کھنڈ میں ماؤ نوازوں نے اپنی دو روزہ ہڑتال کے آخری دن آج زبردست ہنگامہ آرائي کی۔

رپورٹ کے مطابق ماؤ نوازوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران دو سرکاری عمارتوں کو دھماکے سے اڑادیا اور ایک تھانے پر حملہ کیا لیکن پولیس فورس نے اس حملے کو ناکام بنادیا۔ماؤ نواز دہشت گردوں نے ریل پٹریوں کو بھی نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ریل ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گيا۔

ہڑتال کی وجہ گزشتہ دنوں ماؤ نوازوں کے آپسی تصادم میں 10 شدت پسندوں کی ہلاکت بتائي گئي ہے۔ماؤ نواز دہشت گردوں کو شک ہے کہ یہ آپسی تصادم پولیس کی سازش کا نتیجہ تھا۔

تبصرے
Loading...