ایران کا اسلامی انقلاب عالم بشریت کی نجات کا سبب ہے:امام خمینی(رح)

ایران کا اسلامی انقلاب عالم بشریت کی نجات کا سبب ہے:امام خمینی

میں ایرانی قوم کی مجاہدت ہر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایران کی مجاہدت نے نہ صرف شیعوں کا سر بلند کہا ہے بلکہ اس نے اسلام کو دوبارہ زندگی دی ہے اس انقلاب نے بشریت کو نجات دی ہے جو حقوق بشر کے طرفدار بنتے ہیں انہوں نے بشریت کے لئے کیا کیا ہے وہ جو صرف آزادی کا نعرہ بلند کر رہے انہوں نے ان انسانوں کے لئے کیا کیا ہے یہ ایرای قوم مجاہدت اور تلاش ہے جس نے انسانیت و بشریت کو نجات دلائی ہے ایرانی قوم کی اللہ کی راہ میں مجاہدت نے ہمیں نجات دلائی ہے اور آئندہ بھی نجات دلائی گی۔

امام خمینی پورتل کی رپورٹ کےمطابق اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد امام خمینی (رح) نے قم میں ایرانی فوج کے اعلی حکام سے اپنے ایک خطا ب میں فرمایا میں ایرانی قوم کی مجاہدت ہر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں ایران کی مجاہدت نے نہ صرف شیعوں کا سر بلند کہا ہے بلکہ اس نے اسلام کو دوبارہ زندگی دی ہے اس انقلاب نے بشریت کو نجات دی ہے جو حقوق بشر کے طرفدار بنتے ہیں انہوں نے بشریت کے لئے کیا کیا ہے وہ جو صرف آزادی کا نعرہ بلند کر رہے انہوں نے ان انسانوں کے لئے کیا کیا ہے یہ ایرای قوم مجاہدت اور تلاش ہے جس نے انسانیت و بشریت کو نجات دلائی ہے ایرانی قوم کی اللہ کی راہ میں مجاہدت نے ہمیں نجات دلائی ہے اور آئندہ بھی نجات دلائی گی۔

اسلامی انقلاب کے راہنما نے اپنے اس بیان میں فرمایا ایرانی قوم کے اتحاد اور مجاہدت نے اس ملک کو سشمنوں کی سازشوں سے بچایا ہے امام (رۃ) نے فرمایا مجھے امید ہیکہ دوسری قومیں بھی جو اس وقت ظالموں کا ظلم کے نیچے دبی ہوئی ہیں آپ کی اس مجاہدت کو دیکھ کر بیدار ہوں گی اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھائیں گی۔

امام خمینی (رح) نے فوجی حکام سے فرمایا آپ اسلام کے محافظ ہیں ایرانی قوم بھی اسلام کی محافظ ہے  انہوں نے کہا صدر اسلام میں جس طرح رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اصحاب اور ان کی فوج اسلام اور قرآن کے محافظ تھے اسی طرح آج ایرانی قوم بھی اسلام اور قرآن کی محافظ ہے آج ہماری قوم کا ہر آدمی اسلام کے لئے لڑھ رہا ہے اور انہوں نے اللہ اکبر کی آواز اسلام کے دشمنوں کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا۔

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے فرمایا ہماری فوج کے جولوگ گمراہ نہیں ہوے تھے وہ ہماری طرف پلٹ آے تھے اب ہماری فوج ہر وقت اسلام کی راہ میں لڑنے کے لئے تیار ہے ہم نے جو کچھ بھی کیا ہے یہ سب اسلام کے لئے ہے۔

 

تبصرے
Loading...