جوانی کا صحیح استعمال

جوانی کا صحیح استعمال

راوی: ڈاکٹر سید کاظم حائری

ڈاکٹر سید کاظم حائری اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ جناب میرزا محمد علی دامغانی جس دوران ہمدان میں اما جمعہ تھے انہوں نے مجھے یہ واقعہ سنایا کہ ایک مرتبہ آغا روح اللہ ہمدان میں تشریف لائے تھے اور دو تیں دن ہمارے مہمان تھے مجھے یاد ہے کہ رات کا کھانا کھانے بعد وہ صبح تک کی اذان تک بیٹھ کر مطالعہ کرتے تھے اس حد تک کہ ایک بار مجھے ان سے کہنا پڑا کہ عالیجناب رات بھر جاگنے کی وجہ سے آپ کے پاوں کی ہڈیاں دیکھائی دینے لگی ہیں تھوڑا بہت آرام بھی کر لیا کریں جس کے جواب میں امام (رہ) نے فرمایا میں ابھی جوان ہوں لہذا کام کر سکتا ہوں ایک دن ایسا بھی آے گا کہ میں کچھ کام نہیں کرپاوں گا لہذا مجھے اس فرصت سے استفادہ کرنا چاہیے۔

تبصرے
Loading...