شوہر سے لڑائي جھگڑا

شوہر سے لڑائي جھگڑا

 يہاں تك تھك ہا ركراپنے كسى دوست يا رشتہ دارى كى وساطت سے كسى بہانے سے صلح كريں گى ليكن يہ آپ كى آخرى لڑائي نہيں ہوگى بلكہ زيادہ وقت نہيں گزرنے گا كہ پھتر يہى سلسلہ شروع ہوجائے گا _ يعنى سارى زندگى اسى طرح لڑائي جھگڑے اور كشمكش ميں گزرے گى اور اس طرح خود آپ اپنى بدبختى كے اسباب فراہم كريں گى اور اپنے معصوم بچوں كى زندگيوں كو بھى عذاب ميں مبتلا كريں گى _ اكثر بچے جو اپنے گھر وں سے بھاگ جاتے ہيں اور طرح طرح كى برائيوں ميں گرفتار ہوجاتے ہيں ايسے ہى خاندانوں كے بچے ہوتے ہيں _
مثال كے لئے ذيل كے سچے واقعات پر توجہ كيجئے _
ايك لڑكے نے بتايا كہ ميرے ماں باپ ہر روز لڑتے ہيں اور ان ميں سے كوئي ايك اپنے كسى رشتہ دار كے يہاں ناراض ہوكر چلا جاتا ہے _ ميں ناچار گلى كوچوں ميں حيران و پريشان پھرتا ہوں _ دھيرے دھيرے دوسروں كے دھوكے ميں آگيا اور ميں نے چورى كرلى _ (96)ايك دس سالہ لڑكى نے سوشل وركروں كو بتايا كہ ”مجھے” ٹھيك سے تو ياد نہيں البتہ اتنا يا ہے كہ ايك رات ميرے ماں باپ ميں خوب جنگ ہوئي _ دوسرے دن ميرى ماں كہيں چلى گئي _ اورچنددن ميرے باپ نے مجھے ميرى پھوپھى كے سپرد كرديا _ كچھ مدت ميں اپنى پھوپھى كے پاس رہى پھر اس نے مجھے ايك بڑھيا كے حوالے كرديا جو مجھے تہران لے آئي _ چند سال سے ميں اس كے پاس ہوں يہاں ميں نے اس قدر اہميتى يہى ہيں كہ اب ميں اس كے گھر جانا نہيں چاہتى اس كے اسكول كى ٹيچرنے بتايا كہ ہميشہ كى مانند اس سال جب اسكول كھلے اور نئے بچوں كے داخل ہوئے تو ان ميں يہ لڑكى بھى تھى _ پڑھائي شروع ہو چكى تھى اور بچے اپنى اپنى كلاسوں ميں تعليم ميں مشغول تھے ليكن يہ بچى كلاس ميں بچپن رہتى _ نہ ٹھيك سے سبق بڑھ پاقى ہميشہ بيماروں كى طرح اپنے سركوہاتھوں ميں لئے كچھ سوچا كرتى _ چند روز قبل ميں ميں نے چھٹى كے بعد اسے صحن كے كونے ميں بيٹھے ديكھا _ ميں نے اس سے ّہت كہا كہ گھر جاؤ مگر راضى نہ ہوتى تھى _ پرسوں پھر ايسا ہى ہوا _ميں نے پيارسے بہلا كے گھر نہ جانے كا سبب پوچھا تو اس نے بتايا كہ ايك بڑھيا ميرى نگہداشت كرتى ہے اور مجھ كو بہت ستاتى ہے _ گھر واپس جانا نہيں چاہتى ميں نے پوچھا كہ تمہارےماں باپ كہاں ہيں ، يہ سن كر رونے لگى پھر بولى كہ وہ دونوں الگ ہوگئے ہيں اور ميں اس بڑھيا كے رحم كرم پر ہوں _ (97)ممك ہے آپ كا شوہر آپ كے غصہ كے مقابلے ميں زيادہ شديد رد عمل دكھائے _ برا بھلا كہے ماردے پيٹے اس وقت آپ مجبور ہوں گى كہ غصہ ہوكر ميكے چل جائيں اور ماں باپ شكايت كريں _ اور ان كے دخل دينے سے معاملات اور زيادہ بگڑ جائيں _ ممكن ہے ان لڑائي جھگڑوں سے آپ كے شوہر اتنا اكتا جائيں كہ اس بہيودہ زندگى پر عليحدگى كو ترجيح ديں _ ايسى صورت ميں آپ اپنے شوہر كى زندگى بھى بربادكريں گى اور خود اپنى بھى ليكن زيادہ گھاٹے ميں رہيں گى _ يا تو سارى عمر تنہا زندگى گزارنے پڑے گى اور ماں باپ كے سرپڑى رہيں گى _ يقينا بعد ميں آپ پچھتائيں گى ليكن اب يہ پچھتا دابے سودہوگا _ايك عورت نے بتايا كہ ميں نے ايك نوجوان سے شادى كى ليكن ہمارى ازدواجى زندگى پائيدار ثابت نہ ہوئي ، نہ ميں ہى شوہر دارى كے ڈھنگ سے واقف تھى اور نہ ہى وہ شادى شدہ زندگى كے طور طريقوں سے آشنا تھا _ ہمارے درميان دائمى طور پر جنگ رہتى _ ايك ہفتہ ميں روٹھى رہتى دوسرے ہفتے وہ روٹھ جاتا _ صرف چھٹى كے دنوں ميں ہمارے رشتہ دار ہمارے درميان صلح كراتے _ ان روز روز كے لڑائي جھگڑوں سے ميرى شوہر كا دل اچاٹ ہوگيا اور رفتہ رفتہ وہ دوسرى شادى كے بارے ميں سوچنے لگا _ كم عمرى كے سبب ميں نے بھى اس بات كو كوئي اہميت نہ دى اور اپنى اصلاح كرنے كے لئے تيار نہ ہوئي _ ہم عليحدہ ہوگئے _ ميں ايك كمرہ كرايہ پرلے كروہاں تنہا رہنے لگى _ ليكن جلدى ہى خطرات سے آگاہى ہوگئي _ جن لوگوں سے ميں آشنا ہوئي ان ميں سے اكثر ميرے حالات سے فائدہ اٹھانے كے چكر ميں تھے_ آخر كار ميں نے ارادہ كيا كہ اپنے شوہر سے صلح كرتوں_ اس كے گھر پہونچى وہاں ايك خاتون سے ملاقات ہوئي اس نے بتايا كہ وہ اس كى بيوى ہے _ ميں ناچارروتى ہوئي اپنے كمرے پر واپس آگئي”_ (98)
ايك بائيس سالہ خاتون جس كا ايك بچہ بھى تھا طلاق لے كر اپنے باب كے گھر آگئي _ اپنى بہن كيشب عروسى كے موقع پر اس نے خودكشى كرلى ” _ (99)لہذا يہ لڑائي جھگڑے نہ صرف يہ كہ كسى درد كى دوا نہيں بن سكتے ہيں بلكہ مزيد پريشانيوں اور مصيبتوں كا سبب بن سكتے ہيں _پيارى بہنو لڑائي جھگڑے سے اجتناب كيجئے _ اگر شوہر كى كسى بات سے آپ لے ، حد غصہ ہوگئي ہيں تو ذرا صبر سے كام ليجئے _ اور جب آپ كے حواس ٹھكانے آجائيں _ اس كے بعد نرمى اور ملائمت سے اپنى ناراضگى كى وجہ اپنے شوہر سے بيان كيجئے ليكن اعتراض كى شكل ميں نہيں بلكہ اچھے لب و لہجہ ميں كہيئے مثلاً آپ نے فلاں محفل ميں ميرى توہين كى تھى _ يا فلاں بات مجھ سے كہى تھى _ يا ميرى فلاں بات نہيں مانى ، كيا يہ مناسب ہے كہ آپ ميرى نسبت ايسى باتيں كريں؟ اس قسم كى گفتگو سے آپ كا مسئلہ حل ہوجائے گا اور آپ كے شوہر كى بھى تنبيہ ہوجائے گى يقينا وہ تلافى كرنے كى فكر كرے گا _ آپ كو ايك وفادار خوش اخلاق اورنيك و لائق خاتون كى حيثيت سے پہچانے گا اور يہى حساس اس كے اخلاق كردار اور طرز عمل پر اچھا اثر ڈالے گا _حضرت رسول خدا صلى اللہ عليہ و آلہ و سلم فرماتے ہيں: اگر دو مسلمان آپس ميں بات چيت بندكرديں اور تين دن تك صلح نہ كرليں تواسلام سے خارج ہوجائيں گے _ ان ميں سے جو صلح كرنے ميں پيش قدمى كرے گا قيامت ميں وہ پہلے بہشت ميں جائے گا _ (100)
———————————–96_ روزنامہ اطلاعات 25 رنومبر 196997_ روزنامہ اطاعات 20 راكتوبر 196998_ روزنامہ اطلاعات 29 نوامبر سنہ 1969 ئ99_روزنامہ اطلاعات 8 مارچ سنہ 1970ئ100_بحار الانوار ج 75 ص 186

http://shiastudies.com/ur/2437/%d8%b4%d9%88%db%81%d8%b1-%d8%b3%db%92-%d9%84%da%91%d8%a7%d8%a6%d9%8a-%d8%ac%da%be%da%af%da%91%d8%a7/

تبصرے
Loading...