آداب زندگی ماخوذ از کلام حکماء و روایات معصومین

آداب زندگی ماخوذ از کلام حکماء و روایات معصومین

١: اگر اچھی زندگی گذارنا چاہتے ہو تو دوست و دشمن کے ساتھ عاقلانہ رفتار رکھو، نہ انکے سامنے اپنے آپ کو جھکائو اور نہ ان سے خوفناک اور وحشت زدہ رہو۔٢: باوقار رہو بغیر اسکے کہ تکبر تمہارے اندر پیدا ہو اور متواضع رہو بغیر اسکے کہ احساس کمتری کا شکار بنو۔٣: اپنے کاموں میں میانہ روی اختیار کرو افراط اور تفریط ، جلد بازی اور کاہلی مذموم چیزیں ہیں۔٤: زیادہ خاموش رہو اور بولو تو منظم اور مرتب گفتگو کرو اور جب کسی سے اچھی بات سنو تو اسے پلے باندھ لو۔٥: راستہ چلتے ہوئے اِدھر اْدھرمت دیکھو۔شانے ہلا ہلا کر پائوں گھسیٹ گھسیٹ کر راستہ چلنا بری عادت ہے۔٦: مجلس میں بیٹھے ہوئے یا راستہ چلتے ہوئے انگلیوں سے کھیلنا ،ڈاڑھی سے کھیلنا ، دوانتوں میں خلال کرنا، ناک میں انگلی دینا اِدھر اْدھر تھوکنا نہایت بری عادتیں ہیں۔٧: اپنی درآمد اور مالیت سے متعلق کسی کو باخبر نہ کرو حتیٰ اپنی اہلیہ کو ، اس لئے کہ اگر تمہاری درآمد کم ہوئی تو ان کی نظر میں تم ہلکے ہو جائوں گے اور اگر زیادہ ہوئی تو ان کے تقاضے اتنے زیادہ ہو جائیں گے کہ تم انہیں راضی نہیں کر سکو گے۔٨:اپنی عزت و آبرو سے زیادہ اپنے مال و دولت سے محبت مت کرو اس لئے کہ دولت گئی تو پھر آجائے گی لیکن اگر عزت چلی گئی تو واپس آنا مشکل ہے۔٩: ہمیشہ مظلوم کی نصرت کرو اور جب کوئی ضعیف و ناتواں مدد کے لئے پکارے تو اس کی دست گیری کے لئے دوڑ پڑو۔١٠: ظالم اور غیر عادل رئوساء اور امراء کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا مت رکھو۔ خودار رہو اور کوشش کرو کہ ان سے کوئی مطالبہ اور تقاضا نہ کرو۔١١: جاہل عوام الناس کی مجلسوں میں کم بیٹھو اور انکی لغو اور بیہودہ باتوں سے پرہیز کرو۔١٢: آگاہ رہو کہ عوام الناس کے ساتھ مذاق کرنا اپنی آبرو کو خطرے میں ڈالنا ہے اس لئے کہ انکا تمہارے ساتھ مذاق کرنا تمہاری شان میں گستاخی ہو گی۔
 

http://shiastudies.com/ur/1031/%d8%a2%d8%af%d8%a7%d8%a8-%d8%b2%d9%86%d8%af%da%af%db%8c-%d9%85%d8%a7%d8%ae%d9%88%d8%b0-%d8%a7%d8%b2-%da%a9%d9%84%d8%a7%d9%85-%d8%ad%da%a9%d9%85%d8%a7%d8%a1-%d9%88-%d8%b1%d9%88%d8%a7%db%8c%d8%a7%d8%aa/

تبصرے
Loading...