وہ کونسا سورہ ہے ، جس کے نزول کے وقت ستر ہزار فرشتوں نے اسے وداع کیا ہے؟

احادیث کی کتابوں میں درج روایتوں کے مطابق یہ خصوصیت سورہ انعام کے لیے بیان کی گئی ہے۔

امام صادق{ع} اس سلسلہ میں فرماتے ہیں: ” سورہ انعام کو مکمل طور پر یکدفع نازل کیا گیا ہے، جبکہ ستر ہزار فرشتے اسے وداع کر رہے تھے یہاں تک کہ حضرت محمد{ص} پر نازل کیا گیا۔ لہٰذا اس کی قدر کیجئیے، بیشک اس میں خداوندمتعال کا اسم اعظم ستر جگہوں پر ذکر کیا گیا ہے۔ اگر لوگ جانتے کہ اس سورہ میں کونسی حقیقتیں مضمر ہیں، تو اسے نہیں چھوڑتے۔[i]

 


[i]کلینی، محمد بن یعقوب، کافی، ج 2، ص 622، ح 12، دار الکتب الإسلامیة، تهران، 1365 ھ ش.

تبصرے
Loading...