ولایت فقیہ آسان زبان میں

پیچیدہ  فکری و علمی مسائل ومطالب کواگر آسان زبان میں پیش کیا جائے اور مسائل کے مقدمات اور تنائج کو آسان قالب میں ڈھال دیا جائے تو مسائل سمجھنے اور ہضم کرنے میں آسانی ہوجاتی ہے ۔ولایت فقیہ بھی ایسے ہی موضوعات میں سے ہے جس کو آسان زبان میں پیش کرنے کی ضرورت ہے ۔

اگر چہ ولایت فقیہ فقہ کے عمدہ ترین مسائل میں سے ہےاور فقہاء اور اسلامی دانشوروں نے دینی منابع ،روایات اور علماء کے فتاوی سے اس کو مستند کیا ہے اور عقلی اور نقلی دلیلوں سے اس کو ثابت کیا ہے ،لیکن ولایت فقیہ کو آسان زبان میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے ۔

ولایت فقیہ کی ولایت کا سرچشمہ ائمہ معصومین کی ولایت ہے  اور ائمہ معصومین کی ولایت کا سرچشمہ حضرت رسول اکرم کی ولایت ہے اور حضرت رسول اکرم  کی ولایت کا سرچشمہ خداکی ولایت ہے ۔مناسب ہے کہ اس وحیانی سلسلہ کا آغاز خدا کی ولایت سے  اوراختتام  ولایت فقیہ پر کریں۔

اس کتاب میں  ولایت فقیہ کو آسان زبان میں پیش کیا گیا ہے اور  پیچیدہ  فقہی استدلال اور اصطلاحات  سے پرہیز کی  گئی ہے تاکہ ہماری نئی جوان ونوجوان نسل اس  مہم  اصل سے،جولوگوں کےقومی ودینی وحدت کا سرمایہ اور اسلامی نظام اور اسلامی انقلاب کی ضامن ہے ،آشناہوجائے اور قسم خوردہ دشمنوں (جو دین کے اصلی دشمن ہیں)کے شبھات کے مقابلے میں محفوظ رہے ۔اور ولایت فقیہ کی اطاعت کی اہمیت اوراس کا ملک کے بنیادی آئین میں(پانچواں مادہ اور ۱۰۷ سے ۱۱۲تک کے اصول) خاص مقام   اور اس کی اہمیت کو فراموش نہ کرے۔
حضرت امام خمینی فرماتے ہیں :

“بنیادی آئین میں بہترین اصل “ولایت فقیہ “ہے ۔

ایک اور مقام پر امام خمینی ولایت فقیہ کے بارے میں فرماتے ہیں:” یہ ولایت فقیہ ہے جو ڈکٹیٹر شپ کو روکتی ہے اگر ولایت فقیہ نہ ہو تو نظام ، نظام آمریت ہو جائےگا”۔

امید ہے کہ ہمیشہ ولایت فقیہ کے مطیع  وحامی رہیں تاکہ امام زمان ہم سے راضی وخوشنود  ہوجائیں۔

تبصرے
Loading...