قرآن و حديث كی تعليمات كی بنا پر دنيا كے ماحوليات كا راہ حل

ثقافتی گروپ: اردن كے “آل البيت” انسٹیٹيوٹ كے پندرہویں سيمينار كے دوسرے دن، ماحوليات كی مشكلات كو حل كرنے كے لئے قرآن كريم، حديث اور سنت نبوی كے راہ حل كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی “ايكنا” نے اردنی روزنامہ “الدستور” كے حوالے نقل كيا ہے كہ اردن كے دارالحكومت امان میں ۲۸ ستمبر كو شروع ہونے والے سيمينار كے دوسرے دن دين اسلام، قرآن كريم اور حديث كی نظر میں ماحوليات كا جائزہ ليا گيا ہے اور اس كے علاوہ عرب اور مسلمان محققين كی جديد تحقيقات كا بھی جائزہ ليا گيا ہے۔

اس سيمينار كے دوسرے دن بعض اسلامی دانشوروں نے مذكورہ موضوع پر اپنے مضامين پيش كیے ہیں۔

تبصرے
Loading...