رشتہ داروں کی اہمیت

خلاصہ: اسلام نے رشتہ داری اور قرابتداری کے حقوق پورے کرنے کی بڑی تاکید فرمائی ہے

رشتہ داروں کی اہمیت

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     ایک شخص کے تمام رشتہ دار، خواہ وہ دور کے ہوں یا قریب کے اس کے ذوی الارحام ہیں، جس سے جتنا زیادہ قریبی رشتہ ہوگا اس کا حق اس پر اتنا ہی زیادہ ہوگا اور اس سے قطع رحمی اتنا ہی بڑا گناہ ہے۔ صلہ رحمی یہ ہے کہ انسان  اپنے رشتہ داروں کے ساتھ اپنی استطاعت کے اعتبار سے نیکی کرنے میں کوئی دریغ نہ کرے۔ اور قطع رحمی یہ ہے کہ انسان اپنے رشتہ داروں کے ساتھ برا سلوک کرے یا جو بھلائی کرنا اس کے لئے ممکن ہو اس اسے انجام نہ دے۔   
     اسلام نے رشتہ داری اور قرابتداری کے حقوق پورے کرنے کی بڑی تاکید فرمائی ہے، جس کے بارے میں خداوند متعال، قرآن مجید میں اس طرح ارشاد فرمارہا ہے: «فَہَلْ عَسَيْتُمْ اِنْ تَوَلَّيْتُمْ اَنْ تُفْسِدُوْا فِي الْاَرْضِ وَتُقَطِّعُوْٓا اَرْحَامَكُمْ اُولٰىِٕكَ الَّذِيْنَ لَعَنَہُمُ اللہُ فَاَصَمَّہُمْ وَاَعْمٰٓى اَبْصَارَہُمْ[سورۂ محمد، آیت: ۲۲۔۲۳] تو کیا تم سے کچھ بعید ہے کہ تم صاحبِ اقتدار بن جاؤ تو زمین میں فساد برپا کرو اور قرابتداروں سے قطع تعلقات کرلو، یہی وہ لوگ ہیں جن پر خدا نے لعنت کی ہے اور ان کے کانوں کو بہرا کردیا ہے اور ان کی آنکھوں کو اندھا بنادیا ہے»۔
    

تبصرے
Loading...