کیا ہم حسینی ہیں

کیا صرف زبانی دعوی معیار حسینیت ہے یا میدان عمل میں بھی ہمیں جوہر حسینیت دکھانے کی ضرورت ہے۔

ہماری ذمہ داری

کیا ہم حسینی ہیں
ہمارا دعوی تو یہی ہے: ہم حسینی ہیں۔
حضرت امام حسین (ع) سے محبت کا دم بھرتے ہیں، علی الاعلان کہتے ہیں ہم حسین(ع ) کے ماننے والے ہیں، ان کے عزادار ہیں۔ہونا ہی چاہئے لیکن واقعاً، کتنےحسینی ہیں؟!
ہاں قرآن کریم میں ایک معیار ہے، سمجھ سکتے ہیں: حسینی ہیں یا نہیں؟!حضرت ابراہیم(ع ) تمام انبیاء کے درمیان، ایک خاص مقام و منزلت کے حامل تھے۔
قرآن کریم میں خدا فرماتا ہے: یہودی‌ اور عیسائی آپس میں دعوی کرتے تھے کہ حضرت ابراہیم (ع ) یہودی تھے یا عیسائی!!
دونوں مذہب والے کوشش کررہے تھے کہ خود کو جناب ابراہیم (ع) سے منسوب کریں، اور کہیں کہ ابراہیم (ع) ہم میں سے ہیں اور ہم ابراہیمی ہیں۔
یہودی‌ کہتے تھے: ابراہیم یہودی ہیں۔ عیسائی کہتے تھے: نہ، ابراہیم مسیحی تھے۔
لیکن قرآن کریم فرماتا یے: یہ کیسا لڑائی جھگڑا ہے کیوں لڑ رہے ہو؟؟!آخر کیوں تھوڑا فکر نہیں کرتے؟؟؟!
مسیحیت اور یہودیت ابراہیم کے بعد معرض وجود میں آئی!!تم کیسے دعوی کرسکتے ہو کہ ابراہیم(ع) یہودی تھے یا عیسائی؟!
 یا أَهْلَ الْکِتَابِ! لِمَ تُحَاجُّونَ فِی إِبْرَاهِیمَ؟! و مَا أُنزِلَتِ التَّوْرَاةُ وَ الْإِنجِیلُ إِلَّا مِن بَعْدِهِ! أَفَلَا تَعْقِلُون؟!َ… ما كٰانَ إِبْرٰاهِيمُ يَهُودِيًّا وَ لاٰ نَصْرٰانِيًّا وَ لٰكِنْ كٰانَ حَنِيفاً مُسْلِماً وَ مٰا كٰانَ مِنَ اَلْمُشْرِكِينَ.
 اے اہل کتاب! آخر ابراہیم علیہ السلام کے بارے میں کیوں بحث کرتے ہو؟! (اور تم میں ہر کوئی انہیں اپنے دین کا پیرو سمجھتا ہے؟!) جب کہ توریت اور انجیل ان کے بعد نازل ہوئی! کیا تمہیں اتنی بھی عقل نہیں ہے؟!
ابراہیم علیہ السلام نہ یہودی تھے نہ عیسائی، بلکه وہ مسلمان حق پرست باطل سے کنارہ کش تھے اور مشرکین میں سے ہرگز نہیں تھے۔ (سوره آل عمران، آیات ۶۵ )
اب اس سے جو درس ملتا ہے بہت اہم ہے.
قرآن کہتا ہے: بہت چاہتے ہو خود کو حضرت ابراہیم علیہ السلام سے ملاؤ؟! ٹھیک ہے؛اگر یہ سمجھنا چاہتے ہو کہ حضرت ابراہیم (ع) کے قریب ہو کہ نہیں۔۔۔۔؟؟ اس کا یہ معیار ہے:
 إنَّ أَوْلَی اَلنّٰاسِ بِإِبْرٰاهِیمَ لَلَّذِینَ اِتَّبَعُوهُ…  یقینا حضرت ابراہیم علیہ السلام  سے قریب تر ان کے پیرو ہیں۔جو ان کی اتباع کرتے ہیں۔  (آل عمران آیه ۶۸)
 یعنی جس کا عمل ابراہیم (ع) سے قریب تر ہو وہ شخص ابراہیمی ہے۔تو ہم اگر جاننا چاہتے  ہیں کہ  ہم کتنے اور کس قدر حسینی ہیں؟! یا حسینی ہونے کا فقط دعوی ہے؟
سب سے پہلے اپنے اعمال و کردار کو دیکھیں..جتنا زیادہ ہم حضرت امام حسین علیہ السلام کی پیروی اور اتباع کررہے ہونگے، جتنے ہمارے اعمال امام حسین(ع) کے اعمال سے قریب ہونگے، ہمارا کردار جتنا زیادہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے کردار سے ملتا ہوگا؛
اتنے  ہی ہم حسینی ہونگے.

تبصرے
Loading...