خدا سے مدد مانگنا

خلاصہ: ہمیں ہر حال میں ہمارے حاجت کو خدا سے ہی طلب کرنا چاہئے۔

خدا سے مدد مانگنا

بسم اللہ الرحمن الرحیم
    خداوند عالم کی عبادت کرنے کے لئے ضروری ہے کہ خدا ہی سے مدد مانگیں کیونکہ بغیر اسکی مدد کے ہم اسکی عبادت نہیں کرسکتے اسی لئے ہم روز، دن میں دس دفعہ خدا سے مدد مانگتے ہیں: « إِيَّاكَ نَعْبُدُ وإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ[سورہ الحمد، آیت:۵] ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں ا ور تجھ سے ہی مدد چاہتے ہیں»، اور مؤمنین کو اس بات کا یقین ہے کہ خدا کے علاوہ کوئی بھی انکی مدد کرنے وال نہیں ہے: « وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللّهِ مِن وَلِيٍّ وَلاَ نَصِيرٍ [سورہ بقرہ، آیت:۱۰۷] اس کے علاوہ کوئی سرپرست ہے نہ مددگار»۔
     اسی لئے ہر انسان  چاہئے کہ وہ صرف اور صرف خدا پر بھروسہ کرے کیونکہ اس کے علاوہ کوئی بھی ہماری مدد کرنے والا نہیں ہیں، یہ ہماری بدبختی ہیں کہ ہم خدا کو چھوڑ کر دنیا میں ظاہری اعتبار سے جو لوگ مال و مقام کے حامل ہیں ان کے سامنہ اپنی حاجتوں کو طلب کرتے ہیں، حالانکہ اگر ہم اپنی کسی بھی حاجت کو خداوند متعال سے مانگیں تو وہ ان ہی مال و مقام رکھنے والوں کو آپ کی حاجت پورا کرنے کے لئے آپ کے دروازے تک پہونچا سکتا ہے۔

تبصرے
Loading...