جبریل کی خواھش

خلاصہ: سات اعمال ایسے ہیں جسے انجام دینے کی جبریل نے خود خواہش ظاہر کی۔

انسان روزمرہ کوئی نہ کوئی اعمال انجام دیتا رہتا ہے تاکہ اللہ اس سے راضی و خوشنود رہے مگر بعض ایسے اعمال ہیں جسے شاید انسان چھوٹا سمجھتا ہے اور انجام دینے میں پہل نہیں کرتا جبکہ ہر عمل جو اللہ کی خوشنودی کےلئے انجام دیاجائے وہ چھوٹا نہیں ہوتا۔
بعض وہ اعمال جسے ہمارے معاشرہ میں کم رغبتی کے ساتھ انجام دیاجاتا ہے جبکہ اللہ کے سب سے مقرب فرشتہ اسے انجام دینے کی آرزو کررہا ہے وہ یہ ہیں:
پيامبراكرم(ص) نے حضرت على(ع) سے فرمایا:
 اے على(ع) جبرئيل نے مجھ سے کہا: میری آرزو ہے کہ میں جنس بشر سے ہوتا تاکہ ان سات کاموں کو انجام دیتا ۔
❶⇦نماز جماعت میں شرکت کرتا.
❷⇦علما کے ساتھ ھمنشینی کرتا.
❸⇦دو ناراض افراد کے درمیان صلح و آشتی برقرار کراتا.
❹⇦يتيموں کے ساتھ محبت و نوازش کرتا.
❺⇦مريض کی عیادت کرتا.
❻⇦تشييع جنازه كرتا.
❼⇦حجّ کے موقع پر مکہ میں حاجیوں کو پانی سے سیراب کرتا.

مواعظ العددیه، علی مشکینی، نشر الهادی، قم، ص195

تبصرے
Loading...