ایمان اور اخلاق

خلاصہ: مؤمن ایمان رکھتے ہوئے کبھی بھی گناہ نہیں کرتا۔

ایمان اور اخلاق

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     خدا پر ایمان انسان کو اخلاق کی بلندیوں تک پہنچاتا ہے، جب انسان خدا پر پوری طریقے سے ایمان لے آتا ہے تو وہ ہر کام کو خدا کے لئے انجام دیتا ہے اور اس کے اعضاء و جوارح سے خود با خود اخلاقی کردار ظاہر ہونے لگتے ہیں اور اس کے بعد وہ کبھی بھی کسی گناہ کا مرتکب نہیں ہوتا جس کے بارے میں رسول خدا(صلی  اللہ علیہ و آلہ و سلم) اس طرح ارشاد فرمارہے ہیں: «خدا پر ایمان رکھنے والا زنا نہیں کرتا، خدا پر ایمان رکھنے والا چوری نہیں کرتا کیونکہ جب کوئی شخص زنا کرتا ہے یا چوری کرتاہے تو ایمان اس کے دل سے نکل جاتا ہے جس طرح جسم سے کپڑوں کو نکالا جاتا ہے»[اصول کافی، ج۲، ص۳۲]۔
     رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم) کی اس حدیث کے ذریعہ یہ پوری طرح سے واضح اور روشن ہوجاتا ہے کہ انسان جب بھی کوئی گناہ کرتا ہے تو اس کے دل سے ایمان نکل جاتا ہے۔
*کلینی، انتشارات دارالکتب الاسلامیه، تھران، ۱۴۰۷.

تبصرے
Loading...