انسان کی روح کے مختلف نام

خلاصہ: انسان کی روح کے مختلف نام، ان کو مختصر وضاحت کے ساتھ اس مضمون میں بیان کیا جارہا ہے۔

انسان کی روح کے مختلف نام

اسلامی تعلیمات میں انسان کی روح کے لئے تین الفاظ نفس، عقل اور قلب بھی استعمال ہوئے ہیں۔ عموماً ایک چیز کے لئے کئی ناموں کا ہونا، اس کے کئی پہلوؤں اور اسے کئی لحاظ سے دیکھنے کی وجہ سے ہوتا ہے کہ یہ خود بھی ایک حقیقت کے کئی شئون کی وجہ سے ایسا ہوتا ہے۔ انسان کی باطنی حقیقت کو روح کہا جاتا ہے، کیونکہ انسان کی زندگی اس پر منحصر ہے اور اسے عقل کہا جاتا ہے اس لیے کہ ایسے حقائق کا ادراک کرتی ہے جن تک جسم کی رسائی نہیں ہے اور اسے قلب (دل) کہا جاتا ہے کیونکہ مختلف سوچوں سے اس کی حالتیں بدل جاتی ہیں اور ان سب کے باوجود انسان کا نفس ہے، یعنی وہ خود ہے نہ کہ کوئی ناواقف جو اس کے وجود کے گھر کا مہمان ہو۔

ان مختلف ناموں سے یہ نتیجہ ملتا ہے کہ انسان کی حقیقت اس کا وہی “باطنی” پہلو ہے اور انسان کا “علم اور حیات” واضح ترین اظہار اور وجود کے بلندترین رتبہ کے طور پر اس کے تابع ہیں اور زیادہ واضح لفظوں میں انسان کی انسانیت اس پر منحصر ہے۔

* ماخوذ از: اخلاق الٰہی، آیت اللہ مجتبی تہرانی، ج۱، ص۷۳، ۷۴۔

تبصرے
Loading...