ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد

ذیابطیس  کے مرض میں ورزش کے فوائد

ذیابطیس

ذیابطیس کی بیماری کے ماہر ڈاکٹر مریضوں کو ہمیشہ ورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں  تاکہ  شوگر کو کنٹرول کیا جا سکے ۔  تندرست افراد بھی اگر باقاعدگی سے ورزش کرتے رہیں تو ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہونے سے بچ سکتے ہیں ۔  اب ہم دیکھیں گے کہ جسمانی ورزش  ذیابطیس کے مریضوں کے لیۓ کیسے مفید ہوتی ہے ؟

٭  جسمانی فعالیت شوگر اور  بلڈپریشر کو کم کرتی ہے ۔

٭ جسم میں موجود کلسٹرول کو کم کرنے کے ساتھ  مفید کلسٹرول کو زیادہ کرتی ہے ۔

٭    جسم کی انسولین استعال کرنے کی صلاحیت میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

٭   دل کا دورہ پڑنےکے  خطرے کو کم کرتی ہے ۔

٭  دل  اور ہڈیوں کو مضبوط کرتی ہے ۔

٭  جوڑوں میں پائی جانے والی لچک کو برقرار رکھتی ہے ۔

٭  ڈپریشن اور پریشانی کے اثرات  کم کرتی ہے ۔

٭ وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

٭  جسم  میں  موجود فالتو  چربی کو کم کرتی ہے ۔

٭  فرد کو توانائی اور طاقت بخشتی ہے جو روز مرہ کے کام کاج کے لیۓ بےحد ضروری ہے ۔

ورزش انسان کو ذیابطیس 2 میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ یہ دیکھا گیا ہے کہ 90 فیصد  ذیابطیس کے مریض موٹے ہوتے ہیں اس لیۓ  اگر وزن کو 5 سے 7 فیصد تک کم کر دیا جاۓ تو یہ ذیابطیس سے محفوظ  رہنے میں بےحد معاون ثابت ہوتا ہے ۔  جو افراد معقول ورزش کے ساتھ  کھانے پینے کے معاملے میں بھی احتیاط سے کام لیتے ہیں وہ بالاخر  اپنا وزن کم کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ 

( جاری ہے )

تحریر : سید اسداللہ ارسلان


متعلقہ تحریریں :

ناک، ہونٹوں اور زبان میں سوراخ کرنے سے لاحق ہونے والے خطرات (حصہ دوّم )

امیر ممالک میں موٹاپے کی وجہ مالی پریشانی

سردیوں میں آنکھوں کی خشکی

ایشیائی نژاد افراد میں ذیابیطس زیادہ

ہارمونز کی تبدیلی سے چھاتی کے سرطان سے بچائو ممکن

https://www.tebyan.net/index.aspx?pid=155460

تبصرے
Loading...