رواں سال میں شیخ نمر کے بھتیجے کو بھی پھانسی دیئے جانے کا احتمال

چکیده:لبنانی ٹی وی چینل المنار نے بھی تاکید کی ہے کہ سعودی عرب میں پھانسی کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں مزید چار افراد کو سزائے موت دیئے جانے کا حکم جاری کیا جائے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سعودی عرب کے اخبار عکاظ نے اس بات کا احتمال ظاہر کیا ہے کہ سعودی عرب کے مزید چار باشندوں کو پھانسی دی جائے گی۔
لبنانی ٹی وی چینل المنار نے بھی تاکید کی ہے کہ سعودی عرب میں پھانسی کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ دنوں مزید چار افراد کو سزائے موت دیئے جانے کا حکم جاری کیا جائے گا۔
سعودی عرب کی معروف شخصیت شہید نمر باقر النمر کے بھائی محمد النمر نے اپنے ٹویٹر کے پیج پر لکھا کہ عکاظ اخبار نے جو چار افراد کو پھانسی دیئے جانے کا احتمال ظاہر کیا ہے ان میں علی النمر، عبد اللہ الزاہر اور داوود المرہون جو صوبہ قطیف کے شہر العوامیہ سے تعلق رکھتے ہیں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اطلاعات کے مطابق پھانسی دئے جانے کا وقت نزدیک ہے اور سعودی حکام نے جان بوجھ کر اس خبر کو خفیہ رکھا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ محمد النمر علی النمر کے والد اور شیخ نمر کے بھائی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں شیخ نمر کو دی گئی سزائے موت کے بعد اور پھر اب ان جوانوں کو پھانسی دئے جانے کے منصوبے کے خلاف سعودی عرب سمیت دنیا بھر میں آل سعود کے تئیں نفرتوں کی لہر دوڑ گئی ہے مخصوصا اس عنوان سے کہ جن جوانوں کو پھانسی دیئے جانے کا حکم جاری کیا گیا ہے بین الاقوامی قوانین کے مطابق ان کی عمر اس قابل نہیں ہے۔
واضح رہے کہ رواں سال کے شروع میں سعودی عرب نے ۴۷ افراد کو سزائے موت دے دی تھی جن میں شیخ نمر بھی شامل تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

www.ur.abna24.com

تبصرے
Loading...