بارہ امامی شیعہ مذہب کی “مذہب جعفری” کے نام سے پہچان

خلاصہ: دوازدہ امامی شیعہ مذہب کے مذہب جعفری کے نام سے مشہور ہونے کی چند وجوہات بیان کی جارہی ہیں۔

بارہ امامی شیعہ مذہب کی "مذہب جعفری" کے نام سے پہچان

شیعہ اثنی عشری (بارہ امامی) وہ ہیں جو حضرت امام علی (علیہ السلام) کی بلافصل امامت اور آنحضرتؑ کے گیارہ بیٹوں کی امامت کے معتقد ہیں۔ مذہب جعفری درحقیقت وہی مذہب شیعہ بارہ امامی ہے جس کی اللہ تعالیٰ کے حکم سے رسول اللہ (صلّی اللہ علیہ وآلہ وسلّم) نے بنیاد رکھی اور اس برحق مذہب کے امام صرف بارہ ہیں، مگر حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے نام مبارک سے منسوب ہونے کی چند وجوہات ہیں۔ اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ اس مذہب کی بنیاد حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) نے رکھی ہو۔
بارہ امامی شیعہ مذہب کو مذہب جعفری اس لیے کہا جاتا ہے:
۱۔ مذہب شیعہ کو مضبوط، پائدار اور ثابت قدم بنانے میں حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کا بہت زیادہ کردار ہے۔
۲۔ مذہب شیعہ کی بہت ساری تعلیمات حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے ہم تک پہنچی ہیں۔ فروع اور فقہی احکام کے سلسلہ میں معصومین (علیہم السلام) میں سے سب سے زیادہ احادیث حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) سے نقل ہوئی ہیں۔
۳۔ اہل بیت (علیہم السلام) میں سے سب سے زیادہ جس معصوم کے شاگرد تھے، وہ حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) ہیں۔
۴۔ مذہب شیعہ، حضرت امام جعفر صادق (علیہ السلام) کے خاص شاگردوں کا مذہب ہے۔
لہذا شیعہ مذہب کو شیعہ جعفری یا اثنا عشری یا بارہ امامی کہا جاتا ہے۔

تبصرے
Loading...