سوره بقره؛فضیلت اور خواص

پیغمبر اکرم(ص) سے منقول ایک حدیث میں آیا ہے کہ قرآن مجید کی بافضیلت‌ ترین سورہ، سورہ بقرہ اور با فضیلت ترین آیت، آیت الکرسی ہے۔

سوره بقره؛فضیلت اور خواص

مجمع البیان میں پیغمبر اکرم(ص) سے منقول ایک حدیث کے مطابق سورہ بقرہ قرآن کی سب سے بافضیلت ترین سورہ اور آیۃ الکرسی اس سورت کی سب سے بافضیلت ترین آیت ہے۔[طبرسی، مجمع البیان، ۱۳۷۲ش، ج۱، ص۱۱۱.] اس سورت کا افضل ہونا اس کی جامعيت کی وجہ سے ہے اور آيۃ الكرسى کی فضیلت اس کے توحیدی مضمون کی وجہ سے ہے۔[مکارم شیرازی، تفسير نمونہ، ۱۳۷۱ش، ج‏۱، ص۵۹]۔
امام سجاد(ع) سے منقول ایک حدیث میں آیا ہے کہ پیغمبر اکرم(ص) نے فرمایا جو شخص سورہ بقرہ کی ابتدائی چار آیتیں اور آیت الکرسی اور اس کے بعد والی دو آیتوں کی تلاوت کرے تو اس کی جان و مال میں کوئی ناخوشایند چیز نہیں دیکھے گا اور شيطان اس کے نزدیک بھی نہیں آئے گا اور یہ شخص قرآن کو فراموش نہیں کرے گا۔[حويزى، نور الثقلين، ۱۴۱۵ق، ج۱، ص۲۶]۔
……………..
مكارم شيرازى، ناصر، تفسیر نمونہ، تہران، دار الكتب الإسلاميۃ، چاپ اول، ۱۳۷۴ش۔
طبرسى، فضل بن حسن، مجمع البيان فى تفسير القرآن، تہران، ناصرخسرو، ۱۳۷۲ش۔
حويزى، عبدعلى بن جمعہ، نور الثقلين، قم، اسماعيليان، ۱۴۱۵ق۔

تبصرے
Loading...