اگر علاج کرنے کے لیے طبیب بیمار کی شرم گاہ دیکھنے پر مجبور ہو جائے تو کیا اس میں کوئی حرج ہے؟

مراجع محترم تقلید نے آپ کے سوال کا یوں جواب دیا ہے:

س: کیا ایک عورت طبیب کے لیے عورت کی بیماری کی تشخیص کے لیے معائنہ کے دوران اس کی شرم گاہ کو دیکھنا اور ہاتھ لگانا جائز ہے؟

ج: جائز نہیں ہے ، مگر یہ کہ ضروری ہو۔

س: طبیب عورت کا ایک بیمار عورت کی شرم گاہ کو دیکھنے اور معائنہ کرنے کا اس صورت میں کیا حکم ہے کہ جب اس کے لیے آئینہ کے ذریعہ معائنہ کرنا ممکن ہو؟

ج: جب آئینہ کے ذریعہ شرم گاہ دیکھنا ممکن ہو اور بلاواسطہ شرم گاہ کو دیکھنے کی ضرورت نہ ہو، تو جائز نہیں ہے[1]۔ اور اگر علاج  کے لیے شرم گاہ کو دیکھنا ضروری ہو، تو کوئی حرج نہیں ہے[2]۔

 


[1]توضیح المسائل مراجع، ج 2، ص 952.

[2]بهجت، محمد تقی، توضیح المسائل، احکام نگاه، م 338.

 

تبصرے
Loading...