کیوں بعض ظالم اور گناھگار لوگ نعمتوں سے مالا مال ھیں

کیوں بعض ظالم اور گناھگار لوگ نعمتوں سے مالا مال ھیں

 جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ھوتا ھے:
[1]
” (لوگوں کے ھاتھوں کی کمائی کی بنا پر) فساد خشکی اور تری ھر جگہ غالب آگیا ھے تاکہ خداان کو ان کے کچھ اعمال کا مزا چکھا دے تو شاید یہ لوگ پلٹ کر راستہ پر آجائیں”۔
لیکن گناہ و معصیت میں غرق ھونے والے باغی اور نافرمانی کی انتھا کو پہچنے والے لوگوں کو خداوندعالم ان کے حال پر چھوڑ دیتا ھے ، ان کو مزید موقع دیتا ھے تاکہ وہ گناھوں میں مزید غرق ھوجائیں، اور بڑی سے بڑی سزا کے مستحق بن جائیں، یہ وہ لوگ ھیں جنھوں نے اپنے پیچھے کے تمام پلوں کو توڑ دیا ھے اور پیچھے پلٹنے کا کوئی راستہ باقی نھیں چھوڑا، انھوںنے حیا و شرم کے پردوں کو چاک کر ڈالااور ھدایت کی صلاحیت کو بالکل ختم کردیا ھے۔
قرآن مجید کی ایک دوسری آیت اسی معنی کی تائید کرتی ھے، جیسا کہ ارشاد ھوتا ھے:
[2]
“اورخبردار یہ کفارنہ سمجھیں کہ ھم جس قدر راحت وآرام دے رھے رھیں وہ ان کے حق میں بھلائی ھے ھم تو صرف اس لئے دے رھے ھیں کہ جتنا گناہ کرسکیں کرلیں اور ان کے لئے رسوا کن عذاب ھے”۔
اسلام کی شجاع خاتون جناب زینب کبریٰ سلام اللہ علیھا نے شام کی ظالم و جابر حکومت کے سامنے ایک بہترین خطبہ دیا جس میں اسی آیہٴ شریفہ سے ظالم و جابر یزید کے سامنے استدلال کیا اور یزید کو ناقابل بازگشت گناھگاروں کا واضح مصداق قرار دیا ،آپ فرماتی ھیں:
“تو آج خوش ھورھا ھے، اور سوچتا ھے کہ گویا دنیا کو ھمارے اوپر تنگ کردیا ھے اور آسمان کے دروازہ ھم پر بند ھوگئے ھیں، اور ھمیں اس دربار کے اسیر کے عنوان سے در بدر پھرایا جارھا ھے، تو سوچتا ھے کہ میرے پاس قدرت ھے، اور خدا کی نظر میں قدر و منزلت ھے، اور خدا کی نظر میں ھماری کوئی اھمیت نھیں ھے؟! تو یہ تیرا خیال خام ھے، خدا نے یہ فرصت تجھے اس لئے د ی ھے تاکہ تیری پیٹھ گناھوں کے وزن سے سنگین ھوجائے، اور خدا کی طرف سے درد ناک عذاب تیرا منتظرھے۔۔۔”ایک سوال کا جواب:
مذکورہ آیت بعض لوگوں کے ذھن میں موجود اس سوال کا جواب بھی دے دیتی ھے کہ کیوں بعض ظالم اور گناھگار لوگ نعمتوں سے مالا مال ھیں اور ان کو سزا نھیں ملتی؟
قرآن کا فرمان ھے: ان لوگوں کی اصلاح نھیں ھوسکتی، قانون آفرینش اور آزادی و اختیار کے مطابق ان کو اپنے حال پر چھوڑ دیا گیا ھے، تاکہ تنزل کے آخری مرحلہ تک پھنچ جائیں اور سخت سے سخت سزاؤں کے مستحق ھوجائیں۔
اس کے علاوہ قرآن مجید کی بعض آیات سے یہ نتیجہ نکلتا ھے کہ خداوندعالم اس طرح کے لوگوں کو بہت زیادہ نعمتیں عطا کرتا ھے اور جب وہ خوشی اور غرور کے نشہ میں مادی لذتوں میں غرق ھوجاتے ھیں تو اچانک سب چیزیں ان سے چھین لیتا ھے، تاکہ اس دنیا میںبھی سخت سے سخت سزا بھگت سکیں، چونکہ اس طرح کی زندگی کا چھن جانا ان لو گوں کے لئے بہت ھی ناگوار ھوتا ھے، جیسا کہ قرآن مجید میںارشاد ھوتا ھے:
[3]
” پھر جب ان نصیحتوں کو بھول گئے جو انھیں یاد دلائی گئی تھیں تو ھم نے امتحان کے طور پر ان کے لئے ھر چیز کے دروازے کھول دئے یھاں تک کہ جب وہ ان نعمتوں سے خوش حال ھوگئے تو ھم نے اچانک انھیں اپنی گرفت میں لے لیا اور وہ مایوس ھوکر رہ گئے”۔
در اصل ایسے لوگ اس درخت کی طرح ھیں جس پر نا معقول طریقہ سے انسان جتنا بھی اوپر جاتا ھے خوش ھوتا رہتا ھے یھاں تک کہ اس درخت کی چوٹی پر پھنچ جاتا ھے اچانک طوفان چلتا ھے اور وہ زمین پر گر جاتا ھے اور اس کی تمام ہڈی پسلیاں چور چور ھوجاتی ھیں۔[4]
 
[1] سورہٴ روم ، آیت ۴۱۔
[2] سورہ آل عمران ، آیت ۱۷۸۔
[3] سورہٴ انعام ، آیت ۴۴۔
[4] تفسیر نمونہ ، جلد ۳، صفحہ ۱۸۳۔
 
 

http://shiastudies.com/ur/2422/%da%a9%db%8c%d9%88%da%ba-%d8%a8%d8%b9%d8%b6-%d8%b8%d8%a7%d9%84%d9%85-%d8%a7%d9%88%d8%b1-%da%af%d9%86%d8%a7%da%be%da%af%d8%a7%d8%b1-%d9%84%d9%88%da%af-%d9%86%d8%b9%d9%85%d8%aa%d9%88%da%ba-%d8%b3%db%92/

تبصرے
Loading...