ازدواج، خدا کی ایک نشانی ہے

خلاصہ: خداوند متعال نے شادی میں سکون اور آرام کو رکھا ہے۔

ازدواج، خداکی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے اور آرام اور سکون کا سبب ہے 

بسم اللہ الرحمن الرحیم
     انسان اپنی ساری زندگی آرام و سکون کی تلاش میں صرف کر دیتا ہے اور اس کے لئے مال و دولت سمیٹتا ہے، حالانکہ خداوند عالم نے قرآن مجید میں ازدواج  کو آرام اور سکون کا سبب قرار دیا ہے: «وَمِنْ آيَاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُم مِّنْ أَنفُسِكُمْ أَزْوَاجًا لِّتَسْكُنُوا إِلَيْهَا وَجَعَلَ بَيْنَكُم مَّوَدَّةً وَرَحْمَةً إِنَّ فِي ذَلِكَ لَآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ[سورۂ روم، آیت:۲۱] اور اس کی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارا جوڑا تم ہی میں سے پیدا کیا ہے تاکہ تمہیں اس سے سکون حاصل ہو اور پھر تمہارے درمیان محبت اور رحمت قرار دی ہے، اس میں صاحبانِ فکر کے لئے بہت سی نشانیاں پائی جاتی ہیں»۔
      خداوندعالم اس آیت میں واضح اور روشن الفاظ میں فرمارہا ہے کہ ازدواج  کرنے سے انسان کو سکون ملتا ہے، شادی صرف سکون کا باعث نہیں ہے بلکہ اس میں اللہ کی نشانیاں بھی ہیں جو نشانیاں شادی کرنے کے بعد انسان کے لئے ظایر یوتی ہیں۔

تبصرے
Loading...