ایرانی پروازوں پر سعودی پابندی کے خلاف ردعمل

سعودی عرب نے ایرانی پروازوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں اس ملک میں داخل ہونے یا اس کی فضا سے گزرنے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔ سعودی عرب نے ایرانی

ایرانی پروازوں پر سعودی پابندی کے خلاف ردعمل

۔ سعودی عرب نے ایرانی پروازوں پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں اس ملک میں داخل ہونے یا اس کی فضا سے گزرنے کو ممنوع قرار دے دیا ہے۔
سعودی عرب نے ایرانی پروازوں پر پابندی ایسے حال میں عائد کی ہے کہ ایران کی کوئی بھی پرواز نہ سعودی عرب جاتی ہے اور نہ سعودی فضا سے گزرتی ہے۔
ایئر لائن کمپنیوں کی انجمن کے سربراہ نے سعودی عرب کے اس اقدام پر رد عمل ظاہر کرتے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے سعودی عرب کے ساتھ سیاسی تعلقات منقطع ہونے کے بعد ایران کی کوئی بھی پرواز اس ملک میں نہیں جاتی جبکہ اس سے قبل بھی ایران کی پروازیں کسی دوسرے ملک میں جانے کے لیے سعودی عرب کی فضا کا استعمال بھی نہیں کرتی تھیں۔
مقصود اسعدی سامانی نے اس بارے میں مزید تاکید کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی فضا سے گزرنے والے ہوائی راستے افریقہ کے چند ایک ممالک میں جاتے ہیں کہ جہاں ہماری کوئی پرواز نہیں جاتی۔
واضح رہے کہ سعودی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس ملک کے اعلیٰ حکام نے ایران کی پرواز ماہان کے سعودی عرب کی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ جبکہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان اختلاف پیدا ہونے کے فورا بعد ہی ان دو ملکوں کے درمیان پروازوں کا سلسلہ بند ہو گیا تھا اور تا ہم رواں سال حج کے لیے بھی کوئی تصمیم نہیں لیا گیا ہے۔



source : abna24

تبصرے
Loading...