اسلامی اخلاق پر توجہ مبذول کرنے پر تاکید /انتہا پسندی خطرناک وائرس

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے فلسطینی یکجہتی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اتحاد و یکجہتی کو مسلمانوں کی عظمت کا مظہر قراردیا اور اسلامی اخلاق کو اپنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی خطرناک وائرس ہے جس کا مقابلہ، شیعہ و سنی باہمی اتحاد کے ساتھ بہت ضروری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی نے فلسطینی یکجہتی کونسل کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں اتحاد و یکجہتی کو مسلمانوں کی عظمت کا مظہر قراردیا اور اسلامی اخلاق کو اپنانے پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ انتہا پسندی خطرناک وائرس ہے جس کا مقابلہ، شیعہ و سنی باہمی اتحاد کے ساتھ بہت ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد شیعہ اور سنیوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کی سازشیں کی گئیں اور ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہفتہ وحدت کا انعقاد کیا گیا اور اس سلسلے میں مختلف اسلامی مذہب سے تعلق رکھنے والے علماء اور دانشور ہر سال ایک جگہ جمع ہوتے ہیں اور عالم اسلام کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اپنے آپ کو اسلامی اخلاقیات کے زیور سے آراستہ کریں اور انتہا پسند اور دہشت گردی پر مبنی فکر کا مقابلہ کریں کیونکہ انتہا پسند فکر کی اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ عالم اسلام کو آج متعدد مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے اور ان مشکلات اور مسائل کو باہمی اتحاد و یکجہتی کے ساتھ حل کیا جاسکتا ہے۔

 

تبصرے
Loading...