براؤزنگ زمرہ

امام جعفر صادق علیه السلام

امام جعفر بن محمد (صادق) پانچویں امام کے فرزند ہیں جو سنہ 83 ہجری میں پیدا ہوئے اور منصور عباسی کی تحریک پر سنہ 148 ہجری اور شہید کردیئے گئے۔[70]

چھٹے امام کے عہد میں اسلامی ممالک میں متعدد انقلابات شروع ہوگئے تھے اور خاص طور پر مسوِّدہ (سیاہ پوشوں) کی تحریک، جو بنو امیہ کی خلافت کو گرانے کے لئے شروع ہوئی تھی؛ اور خونریز لڑائیاں لڑی جارہی تھیں جو آخر کار بنو امیہ کی خلافت و خاندان کے زوال پر منتج ہوئیں۔ اس کے نتیجے میں معرض وجود میں آنے والی صورت حال سے استفادہ کرکے امام باقرؑ نے اپنی 20 سالہ امامت کے دوران اسلامی حقائق اور معارف اہل بیتؑ کی ترویج کی جو بنیاد رکھی تھی، اس کے پیش نظر، امام صادقؑ کو دینی تعلیمات کی نشر و اشاعت کے لئے زیادہ مناسب ماحول اور بیشتر امکانات ملے