خروج مهدي عليه السلام کا منكر ،اللہ کی اولوهيت کے منکر کی طرح ہے وهابي عالم ، آلباني:

آلباني-جس جس کو  وھابی اپنے زمانے کے بخاری کہتے ہیں – یہ  اپنی کتاب “ سلسله الاحاديث الصحيحه” میں امام مهدي عليه السلام کے خروج  پر اعتقاد نہ رکھنے اور اس کے کرنے والے کے بارے میں کہتا  ہے  :

و ما مثل هؤلاء إلا كمثل من ينكر عقيدة نزول عيسي عليه السلام في آخر الزمان التي تواتر ذكرها في الأحاديث الصحيحة ،… ، و أكاد أقطع أن كل من أنكر عقيدة المهدي ينكرها أيضا ، و بعضهم يظهر ذلك من فلتات لسانه ، و إن كان لا يبين . و ما مثل هؤلاء المنكرين جميعا عندي إلا كما لو أنكر رجل ألوهية الله عز وجل بدعوي أنه ادعاها بعض الفراعنة ! ” فهل من مدكر”


یہ لوگ  آخری زمانے میں جناب عيسي عليه السلام کے نزول کے منکروں کی طرح ہے ،جبکہ  یہ نزول صحیح اور متواتر احادیث سے ثابت ہے ۔۔۔۔۔۔اسی لئے  ہم یقین کے ساتھ کہتے ہیں : جو بھی امام مهدي (عليه السلام) کے خروج  کے منکر ہو وہ جناب عیسی علیہ السلام  کے نزول کا  بھی منکر ہیں ۔۔۔ بعض لوگوں نے یہ نظریہ نہ چاہتے ہوئے غلطی سے بیان کیا ہے ۔۔۔۔۔۔۔ لہذا امام مہدی علیہ السلام کے منکر سارے گروہوں کی مثال، اللہ کی اولوھیت کے منکر کی طرح ہے اور یہ انکار فرعون والوں کے ادعا کی طرح ہے : کیا کوئی نصیحت سننے والا بھی ہے ؟

 

سلسله الاحاديث الصحيحه آلباني ج4 ص 43 مكتبه المعارف ۔

 

 

 

 

 

 

 

قابل توجہ بات یہ ہے :  البانی تو اس طرح کہتا ہے لیکن کچھ وھابی میڈیا پر{شبکہ کلمہ وغیرہ } پر آکر کہتے ہیں :  امام مھدی علیہ السلام  کے خروج کو بیان کرنے والی روایتیں صحیح نہیں ہیں ۔

مثلا خدمتي نامی وھابی مولوی یہ کہتا ہے : کہ امام مھدی علیہ السلا کے خروج کو بیان کرنے والی روایتیں صحیح نہیں ہیں ۔

ہم  مولوی خدمتی سے کہتے ہیں : احادیث متواتر اور ضعیف احادیث کو تم بہتر جانتے ہو یا البانی ؟   

ھاشمی نامی مولوی سے بھی کئی دفعہ یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ وہ مھدی جو آخری زمانے میں آئے گا اس کا مطلب یہ ہے ، مھدی یعنی ہدایت شدہ اور ہدایت کرنے والا ،اب یہ کوئی بھی ہوسکتا ہے  اور یہی کلمہ نامی ٹی وی چینل بھی مھدی ہوسکتا ہے ۔

 :جبکہ آلباني کہتا ہے :مھدویت کے منکر ، اللہ کے منکر کی طرح ہے .اب ہم یہ کہتے ہیں کہ تم لوگ یہ جو کہتے ہو ؛ اللہ نے قرآن میں سب کچھ بیان کیا ہے ،اب ہمیں ایک آیت دکھا دیں کہ جس میں مھدویت کے منکر کو کافر کہا ہو ،اگر نہیں دکھا سکتے تو البانی کیوں ایسا کہہ رہا ہے ،کیا سب چیزیں قرآن میں موجود نہیں ہیں ؟ ہمیں دکھا دیں ۔

وھابی جو مھدویت کے عقیدے کو احادیث متواترہ کی وجہ سے قبول کرتے ہیں اور اس پر کوئی قرآنی ایسی آیت نہیں دکھا سکتے کہ جس میں منکر مھدویت کو اللہ کا منکر کہا ہو اور آخری زمانے میں امام مھدی علیہ السلام کے خروج کا کہا ہو ، اب وھابیوں سے یہ سوال ہوسکتا ہے : جب ہم یہ کہتے ہیں : شیعہ متواتر احادیث کی رو سے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام کو اپنے بعد اپنا جانشین بنایا ہے ، تو آگے ہم سے قرآنی آیت دکھانے کا مطالبہ کرتے ہو اور کہتے ہو کہ قرآن کی آیت دکھا دیں جس میں پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے انہیں اپنا جانشین بنایا ہے  ؟



 

تبصرے
Loading...