قرآن میں صلوات سے مربوط آیت میں صرف رسول پر درود بھیجنے کا حکم ہے آل رسول کو کیوں شامل کیا جاتا ہے؟

علیکم اسلاماس آیت کی شان نزول میں وارد ہوا ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو اصحاب رسول نے پوچھا یا رسول اللہ ہم کیسے آپ پر درود بھیجا کریں تو آپ نے فرمایا: مجھ پر اس طرح سے درود بھیجا کرو: اللھم صلی علی محمد و آل محمد۔اہلسنت اور اہل تشیع کی متعدد معتبر کتابوں میں رسول اسلام سے درود بھیجنے کا یہی طریقہ مروی ہے حتی اہلسنت کی کتابوں میں یہاں تک ملتا ہے کہ بعض لوگ رسول پر صلوات بھیجتے تھے لیکن ان کی آل کا نام نہیں لیتے تھے تو آپ نے ان سے فرمایا کہ مجھ پر دم بریدہ صلوات مت بھیجا کرو یعنی بغیر آل محمد کے نام کے صلوات دم بریدہ ہے جس سے پیغمبر نے منع فرمایا ہے۔قرآن میں ہر چیز کا کلی حکم ہے اس کو کیسے انجام دینا ہے یہ رسول بتائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲

تبصرے
Loading...