لاہور، عید میلادالنبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، تیاریاں مکمل

کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عید میلادالنبیﷺ کل بروز پیر عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی آمد کا جشن منانے کیلئے ملک بھر میں زور و شور سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر جانب روشنیاں ہی روشنیاں نظر آ رہی

لاہور، عید میلادالنبی جوش و خروش سے منائی جائے گی، تیاریاں مکمل

کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی عید میلادالنبیﷺ کل بروز پیر عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی۔ نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کی آمد کا جشن منانے کیلئے ملک بھر میں زور و شور سے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر جانب روشنیاں ہی روشنیاں نظر آ رہی ہیں۔ گلیوں، بازاروں، پارکوں، گھروں کو روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے اور مختلف علاقوں میں “پہاڑیاں” بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے جہاں خانہ کعبہ اور روضہ رسولﷺ کے ماڈل رکھنے کے علاوہ مختلف چیزوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو تفریح کا سامان مہیا کیا جاتا ہے۔ ملک بھر میں بڑی تعداد میں نعت اور درس قرآن کی محافلوں کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے اور ہر کوئی اپنے اپنے طریقے سے نبی کریم ﷺ کیساتھ محبت کے اظہار کی جدوجہد میں مصروف ہے۔ لاہور میں 12 ہزار پاﺅنڈ وزنی کیک بھی تیار کر لیا گیا ہے جسے پیر کے روز تلوار کے ذریعے کاٹا جائے گا۔ حکومت نے بھی عوام کی سہولت اور عقیدت و احترام کے ساتھ جشن عید میلادالنبیﷺ منانے کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تبصرے
Loading...