ساری دنیا میں نواسہ رسول ص کا چہلم

اسلامی جمہوریہ ایران سمیت آج پوری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نواسے حضرت امام حسین علیہ ا لسلام اور آپ کے باوفا ساتھیوں کا چہلم منایا جارہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران میں ہر چھوٹے بڑے شہر اور قریے میں مجالس عزا ہورہی ہیں۔ ہر شہر اور قریےمیں ہزآروں ماتمی جلوس نکالے گئے۔مشہد مقدس میں آٹھویں امام حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ اقدس پر دسیوں لاکھ عزاداروں کا مجمع ہے جو اس مقدسمقام پر عزاداری کررہےہیں۔ قم مقدسہ میں بھی لاکھوں عزاداروں کا مجمع ہے۔آج رہبرانقلاب اسلامی کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی میں مجلس ہوئي۔قم میں غیر ملکی دینی طلبا نے بھی جلوس نکالا جو تمام ماتمی جلوسوں کی طرح حرم مطہر جاکر اختتام پذیرہوا۔ قم مقدسہ سمیت تمام شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں اور علماء کرام و مراجع عظام کے گھروں میں مجالس عزا کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کی بڑی تعداد ان مجاس میں شرکت کررہی ہے۔ 
عراق میں آج حضرت سید الشہدا علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلا میں دس ملین سے زائد زائرین کا مجمع دیکھا جاسکتا ہے۔ یادرہے عراقی شہری اربعین کے موقع پرملک کے مختلف علاقوں سے پیادہ کربلا آتےہیں۔ بتایا جاتا ہے کربلا میں تین لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین بھی موجود ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں سے کربلا پہنچے ہیں۔ عراق میں دیگر مقدس مقامات جیسے نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں بھی لاکھوں زائروں اور عزاداروں کامجمع ہے۔ کربلا کے راستے میں اھل سنت بھائيوں نے پیادہ کربلا جانے والوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان میں بھی آج روایتی انداز میں شہدا کربلا کا چہلم منایا گيا۔ کراچی، لاھور، اسلام آباد، کوئٹہ، اور مختلف شہروں میں شدید حفاظتی انتظام

ات میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔ لبنان شام، خلیج فارس کے ممالک، بالخصوص بحرین اور کویت میں بڑے جوش و خروش سے کربلا کے شہیدوں کا چہلم منایا گيا۔ لبنان میں بھی عظیم ماتمی جلوس نکالے گئے۔

تبصرے
Loading...