دعا

اے معبود! اے وہ کہ تعريف کرنے والے جس کي تعريف سے قاصر ہيں، اے وہ کہ اميدواروں کي اميد ا س کے آگے نہيں جاتي، اے وہ کہ جس کے ہاں نيکوکاروں کا اجر ضائع نہيں ہوتا، اے وہ جو عبادت گزاروں کے خوف کي آخري منزل ہے، اور اے وہ جو پرہيزگار کے ہراس کي حدِ آخر ہے۔ يہ کھڑا ہے، وہ شخص جو گناہوں کے ہاتھو ں ميں کھيلتا ہے اور خطاوں کي باگيں جسے کھينچ رہي ہيں، جس پر شيطان نے غلبہ کرليا ہے لہٰذا اس نے تيرے حکم کي پرواہ نہ کي اور فرض پورا نہ کيا۔ فريب خوردہ ہو کر تيري منہيات کا مرتکب ہوتا ہے گويا خود کو تيرے قبضہ قدرت ميں تصور نہيں کرتا يا جو احسان تو نے اس پر کئے وہ انہيں مانتا نہيں ہے مگر جب اس کي بصيرت کي آنکھ کھلي اور اندھيرے کے بادل اس کے آگے سے ہٹے تو اس نے اپنے نفس پر کئے ہوئے ظلموں کا جائزہ ليا۔ اپنے پروردگار سے مخالفتوں پر نظر کي تو اس نے ديکھا کہ اس نے بڑے بڑے گناہ اور کھلي ہوئي مخالفتيں کي ہيں۔ پس وہ تيري طرف آيا جب کہ اميدوار ہے اور شرمساربھي۔ وہ تجھ پر اعتماد کرتے ہوئے تيري طرف بڑھا، يقين کے ساتھ تيري طرف جھک پڑا اور سچے دل سے ڈرتا ہوا تيري طرف چلا جبکہ تيرے علاوہ اسے کسي سے غرض و مطلب نہيں ہے۔ اس نے تيرے سوا ہر ايک کا خوف دل سے نکال ديا جس سے خوف کرتا تھا۔ چنانچہ وہ تيرے سامنے عاجزانہ طور پر آکھڑا ہوا۔ اس نے ڈر کے مارے اپني نگاہيں زمين پر گاڑدي ہيں۔ تيري عزت کے سامنے عاجزي سے سرجھکا ليا ہے۔ اس نے عجز سے اپنے چھپے ہوئے راز تيرے آگے کھول دئيے جن کو تو اس سے زيادہ جانتا ہے۔ عاجزي کے ساتھ اپنے وہ گناہ گنوائے جن کو تو نے (پہلے ہي) شمار کيا ہوا ہے۔ وہ تجھ سے فرياد کرتا ہے اپنے بڑے بڑے گناہوں پر جو تيرے علم ميں ہيں اور تيرے فيصلے ميں اس کے لئے رسوا کن ہيں۔ وہ گناہ جو اس نے کئے ان کي لذتيں جاتي رہيں اور ان کا وبال اس کي گردن پر باقي رہ گيا ہے۔ 

اے معبود ! اگر تو اسے سزا دے تو وہ تيرے عدل سے منکر نہيں ہوگا اور اگر تو اسے معاف کردے اور ترس کھائے وہ تيرے عفو کو عيب نہيں سمجھے گا۔ کيونکہ تو وہ ربِ کريم جس کے لئے کسي بڑے سے بڑے گناہ کا بخشنا کچھ مشکل نہيں۔ تو اے معبود! يہ ميں ہوں جو تيري بارگاہ ميں آيا ہوں تيرے اس حکم پر عمل کرتے ہوئے جس ميں تو نے دعا کي تاکيد کي ہے۔ تيرے اس وعدے کا ايفا چاہتا ہوں جس ميں تو نے قبوليت دعا کا يقين دلايا جب يہ فرمايا کہ مجھ سے دعا مانگو ميں اسے قبول کروں گا۔ اے معبود! پس رحمت فرما محمد۰ اور ان کي آلٴ پر اور اپني مغفرت ميرے شاملِ حال فرما جيسے ميں نے اپنے گناہوں کا اقرار کيا ہے مجھے گناہوں کي قتل گا ہ سے بچالے جيسا کہ ميں نے خود کو تيرے در پر لا ڈالا ہے اپنے دامن سے ميري پردہ پوشي فرما جيسے انتقام لينے ميں صبر و تحمل کيا ہے۔ ۔۔۔ 

اے معبود! ميں اس مقام پر تيرے حضور توبہ کرتا ہوں اپنے بڑے گناہوں اور چھوٹے گناہوں سے، اپني پوشيدہ برائيوں سے، پچھلي غلطيوں سے، اور غلطيوں سے اس شخص کي سي توبہ جو دل ميں گناہ کا خيال بھي نہ لائے اور گناہ کي طرف واپسي کا تصور بھي نہ کرے۔ 

اے ميرے معبود! يقينا تو نے اپني محکم کتاب ميں فرمايا ہے کہ تو اپنے بندوں کي توبہ قبول فرماتا ہے، ان کے گناہ معاف کرتا ہے اور توبہ کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔ پس ميري توبہ قبول فرما جيسے تو نے وعدہ کيا ہے۔ ميرے گناہ معاف فرما جيسے تو نے ذمہ ليا ہے۔۔۔

اے پروردگار ميں تجھ سے اقرار کرتا ہوں کہ تيري ناپسنديدہ چيزوں کي طرف رجوع نہيں کروں گا اور تيري نفرت کي چيزوں کي طرف رخ نہيں کروں گا۔ يہ عہد بھي کرتاہوں کہ تيري نافرمانياں چھوڑدوں گا۔ ۔۔

اے معبود! مجھ پر کتنے ہي حقوق ہيں جو مجھے ياد ہيں اور کتنے ہي حقوق ہيں جو ميں بھول گيا ہوں وہ سب تيري آنکھ کے سامنے ہيں جو سوتي نہيں، تيرے علم ميں ہيں جو بھولتا نہيں، وہ (حقوق) ميري طرف سے حقداروں کو پہنچا دے، مجھ پر سے ان کا بوجھ اتار دے ۔۔ پھر مجھ کو ايسے گناہوں سے محفوظ فرما۔

اے معبود! ميں تو بہ پر قائم نہيں رہ سکتا مگر تيري حفاظت و نگہباني کے ساتھ اور ميں گناہوں سے باز نہيں رہ سکتا مگر تيري دي ہوئي طاقت سے۔ مجھے اس کے لئے پوري قوت دے۔ مجھے گناہوں سے روکنے کا ذمہ لے۔

اے معبود! وہ بندہ جو تيرے حضور توبہ کرلے،تيرے علمِ غيب ميں وہ توبہ کو توڑنے والا اپنے گناہوں کي طرف واپس جانے اور خطاوں کي طرف پلٹنے والا ہو تو تيري پناہ ليتا ہوں کہ ميں ويسا بن جاوں۔ پس تو ميري اس توبہ کو ايسا بنادے کہ اس کے بعد توبہ کرنے کي ضرورت نہ پڑے۔ ۔۔

پس اے معبود! رحم فرما کہ ميں تيرے حضور تنہا ہوں ميرا دل تيرے خوف سے کانپتا ہے۔ ميرے اعضائ تيرے دبدبے سے تھراتے ہيں۔

پس اے پروردگار! ميرے گناہوں نے مجھے تيرے سامنے رسوائي سے کھڑا کرديا ہے ، لہٰذا اگر چپ رہوں تو ميري طرف سے کوئي بولنے والا نہيں ، اگر وسيلہ لاوں تو اس کے لائق نہيں ہوں۔ 

اے معبود!رحمت فرما محمد۰ اور ان کي آلٴ پر اور اپنے کرم کو ميري خطاوں کا سفارش بنا، اپنے فضل سے ميرے گناہ معاف کردے، جس سز اکے قابل ہوں مجھے وہ سزا نہ دے ، اپنا دامنِ کرم مجھ پر پھيلا دے اور مجھے اپنے عفو سے ڈھانپ لے، مجھ سے اس بااقتدار کي طرح برتاو کر کہ جس کے سامنے کوئي کمتر بندہ گڑ گڑائے تو رحم کرتا ہے، اس مالدار کي طرح جس سے محتاج سوال کرے تو اسے سہارا ديتا ہے۔

اے معبود! تيرے عذاب سے ميرے لئے کوئي پناہ نہيں ، تيري عزت ہي پناہ دے گي۔ تيرے حضور ميرا کوئي شفيع نہيں پس اپنے کرم کو ميرا شفيع بنادے۔ ميرے گناہوں نے مجھے ہراساں کرديا ہے تو تيري درگزرہي سکون دے گي۔ يہ سب کچھ جو ميں کہہ رہا ہوں اس لئے نہيں کہ اپني برائيوں سے ناواقف اور اپني پچھلي بديوں کو فراموش کئے ہوئے ہوں بلکہ اس لئے کہ تيرا آسمان اور اس ميں رہنے والے، تيري زمين اور اس پر رہنے والے ميرے اظہارِ ندامت کو تجھ سے جو پناہ مانگي ہے اسے اور ميري توبہ کو سن ليں تاکہ تيري رحمت سے کسي کو ميرے حال پر رحم آجائے يا ميري پريشان حالي پر اس کا دل نرم پڑے تو ميرے حق ميں دعا کرے جس کي دعا تيرے ہاں ميري دعا سے زيادہ مقبول ہو، يا کوئي سفارش پاوں جو تيرے ہاں ميري درخواست سے زيادہ موثر ہوکرغضب سے نجات اور تيري خوشنودي کا پروانہ لے لوں۔ 

اے معبود! اگر تيرے سامنے پشيماني ہے توبہ ہے تو ميں پشيمان ہونے والوں ميں ہوں، اگر تيري نافرماني کو چھوڑنا توبہ ہے تو ميں تيرے حضور توبہ کرنے والوں ميں پہلا فرد ہوں۔ اگر تيري طلبِ بخشش گناہوں کو مٹاتي ہے تو ميں تجھ سے بخشش طلب کرنے والوں ميں ہوں۔ ۔۔

اے معبود! رحمت فرما محمد۰ اور ان کي آلٴ پر جن کے ذريعے ہميں ہدايت دي اور رحمت فرما محمد۰ اور ان کي آلٴ پر جس طرح ان کے ذريعے گمراہي سے نکالا

تبصرے
Loading...