معصومین علیہم السلام کی زیارت اور اس کا ثواب حضرت بقیة اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو ہدیہ کرنا

معصومین علیہم السلام کی زیارت اور اس کا ثواب حضرت بقیة اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو ہدیہ کرنا

معصومین علیہم السلام کی زیارت

 اور اس کا ثواب حضرت بقیة اللہ عجل اللہ فرجہ الشریف کو ہدیہ کرنا

انسان زیارت کا ثواب پیغمبر اکرم یا آئمہ اطہار علیہم السلام میں سے کسی کوبھی ہدیہ کرسکتا ہے۔

 شیخ طوسی  نے اپنی سند سے دائود صرمی سے روایت کی ہے کہ دائود صرمی کہتے ہیں :

میں نے حضرت امام ہادی علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا :میں نے آپ کے والد محترم  کی زیارت کی اور اس کا ثواب آپ کے لئے قرار دیا ”کیا یہ عمل جائز ہے ”؟

حضرت نے فرمایا :تمہیںخدا کی جانب سے اس کابہت ہی اجر و ثواب ملے گا اور ہم تمہارے شکرگزارہیں۔

 اب جب کہ شیعہ امام عصرعجل اللہ فرجہ الشریف کی غیبت کے زمانے میںہیںاور آپ کافراق برداشت کر رہے ہیںاور آپ کے زمانۂ حضور میں زندگی نہیں گزار رہے لہٰذا وہ افراد جوہمیشہ آنحضرت سے مخصوص مقدس مقامات جیسے سرداب مقدس ، مسجد سہلہ، مسجد جمکران وغیرہ پر شرفیاب نہیں ہوسکتے وہ دوسرے مقدس مقامات کی زیارت سے حاصل ہونے والا ثواب آنحضرت کو ہدیہ کرکے اس کی تلافی کرسکتے ہیں اسی طرح آنحضرت کی بعض زیارتوں کو حرم یا دیگرزیارت گاہوں میں پڑھنے کے ذریعہ پروردگار عالم سے قربت پیدا کریں اور آنحضرت کی توجہ اپنی طرف مزید بڑھائیں۔

ابھی تک خاندان عصمت و طہارت علیہم السلام کے چاہنے والے بہت سے افراد  پر حضرت امیر المومنین علیہ السلام کے حرم، بقیع، کاظمین میں حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی عنایت ہوئی ہے اور متعدد کتابوں میںاس کا تذکرہ ہوا ہے۔

 

آداب زیارت

اہلبیت اطہار علیہم السلام کی زیارت کا ثواب حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں ہدیہ کرنا مستحب ہے لہذا ہم یہاں زیارت کے آداب بیان کرتے ہیں:

محدث قمی نقل کرتے ہیں:زیارت کے بہت سے آداب ہیں ،ہم یہاں ان میں سے چند چیزوں کو بیان کرنے پر اکتفا کرتے ہیں۔

١۔زیارت کے سفر کے لئے نکلنے سے پہلے غسل کرنا۔

٢۔راستہ میں  بیہودہ ،لغوگفتگو ،اور لڑائی جھگڑے سے گریز کرنا۔

٣۔امام  کی زیارت کے لئے غسل کرنا اور غسل کرتے وقت کی منقول دعا پڑھنا۔

٤۔با طہارت ہونا۔

٥۔پاک پاکیز اور نیا لباس پہننا اوربہتر ہے کہ  لباس  سفید رنگ کا ہو ۔

٦۔روضۂ مقدس کی طرف جاتے وقت چھوٹے قدم اٹھانا اورسکون و اطمینان سے وقار اور خشوع و خضوع کے ساتھ سر جھکا ئے ہوئے اوپر اور چاروں طرف دیکھے  بغیر حرم کی طرف جانا۔

٧۔حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے علاوہ دوسرے آئمہ اطہار علیہم السلام کی زیارت کے لئے خوشبو لگانا۔

٨۔حرم جاتے وقت زبان کو تکبیر و تہلیل ،تسبیح ارو تمجید میں مشغول رکھنا  اور دہن کو محمد و آل محمد علیھم السلام پر درور بھیجنے کے ذریعہ معطر کرنا۔

منبع: وبلاگ عاشقانه تا او،اور  ویب  سائٹ زائرین

کتاب صحیفه مهدیه صفحه  :469    

 

 

تبصرے
Loading...