وہابیوں کی سب سے بڑی بدعت

وہابیوں کا عقیدہ یہ ہے کہ دنیا میں صرف وہابی ہی اصل موحّد ہیں اور ان کے علاوہ بقیہ تمام مسلمان مشرک ہیں،لہٰذا انہیں یا ان کی اولادوں کو قتل کرنا اور ان کا مال لوٹنا جائز ہے اور ان کے علاقے (ممالک) کفر و شرک کے علاقوں (ممالک) میں شامل ہیں۔
اس فرقہ کا عقیدہ ہے کہ جب تک کوئی مسلمان بھی رسول ۖخدا کی مسجد یا قبر اور ان کی زیارت کی نیت سے مدینہ جائے گا یا آپ سے شفاعت طلب کرے گا اس کے لئے ”لا الٰہ الا اللّٰہ” اور ”محمّد رسول اللّٰہ ”کی گواہی دینا بے فائدہ ہے۔
ان لوگوں کا کہنا ہے کہ جو مسلمان بھی مذکورہ باتوں کا عقیدہ رکھتا ہے وہ مشرک ہے اور اس کا شرک دور جاہلیت کے مشرکوں، بت پرستوں اور ستارہ پرستوں سے بھی بدتر ہے۔ ]مزید تفصیل کے لئے الرسائل العلمیہ التسع، مؤ لفہ: محمد بن عبد الوہاب ، ص٧٩، یاصنعانی کی تالیف: تطہیر الاعتقاد ص١٢،ا ور ص٣٥، فتح المجید، ص٤٠وص٤١،اور رسالۂ اربع قواعدنیز رسالۂ کشف الشبہا ت ،مؤ لفہ: محمد بن عبد الوہاب یا وہابیوں کی دوسری اہم کتابیں ملاحظہ فرمایئے[
محمدبن عبد الوہاب نے کشف الشبہات نامی رسالہ میں تقریباً ٢٤ بار (اپنے پیرووں کے علاوہ)تمام مسلمانوں کے لئے شرک اور مشرک جیسے الفاظ استعمال کئے ہیں اور بیس (٢٠) بار انہیں کفار، بت پرست، مرتد، منکرتوحید، دشمن توحید، دشمن خدا اور اسلام کا مدعی کہا ہے اور عبد الوہاب کے پیرووں نے بھی اپنی کتابوں میں یہی سب کچھ تحریر کیا ہے۔
بھلا بتایئے، کیا واقعاً وہابیوں نے یہ عقیدہ اسلاف کے اجماع سے حاصل کیا ہے؟ یا انہوں نے دین میں یہ ایک خطرناک بدعت ایجاد کی ہے؟۔
اس سلسلہ میں ابن حزم نے یہ بنیادی قاعدہ و قانون بیان کیا ہے:
”کبھی بھی کوئی مسلمان ،عقائد سے متعلق کسی مسئلہ میں اپنا نظریہ بیان کر نے سے نہ کافر ہوتا ہے نہ فاسق، اس کے بعد انہوں نے ان بزرگوں کے نام ذکر کئے ہیں جو اس نظریہ کے قائل تھے، یہاں تک کہ وہ کہتے ہیں:”جہاں تک ہمارے علم میں ہے یہ تمام صحابہ کا قول ہے اور ہمیں اس بارے میں کوئی اختلاف نظر نہیں آتا ہے۔” ]الفصل، مولفہ: ابن حزم، ج٢، ص٢٤٧، نیز کتاب الیواقیت و الجواہر، مولفہ: شعرانی مبحث ٥٨ ملاحظہ فرمائیں[
ابن تیمیہ نے خود اعتراف کیا ہے کہ خوارج کے علاوہ کسی شخص نے کسی مسلمان کو کسی گناہ یا اپنی رائے ظاہر کرنے کی وجہ سے کافر نہیں قرار دیا ۔ ] ابن تیمیہ کے فتووں کامجموعہ، ج١٣، ص ٢٠[
لہذا وہابیوںنے اپنی اس بدعت میں خوارج کے علاوہ اور کسی کی پیروی نہیں کی ہے!!

تبصرے
Loading...