ماہ رمضان کے اعمال

 

(۱) افطار: نماز عشاء کے بعد افطار کرنا مستحب ہے مگر یہ کہ کمزوری زیادہ ہو یا افطار میں کوئی شخص اس کا منتظر ہو ۔

(۲) حرام اور مشکوک چیزوں سے افطار نہ کرے بلکہ اس کیلئے حلال و پاکیزہ چیزیں استعمال کرے حلال خرما سے افطار کرے تا کہ اس کی نماز کا ثواب چار سو گنا ہو جائے۔ پانی، تازہ کھجوراور دودھ، حلوہ، مٹھائی اور گرم پانی میں سے جس چیز سے افطار کرے بہتر ہے۔

(۳) افطار کے وقت جو دعائیں وارد ہیں وہ پڑھے یا ان میں سے مشہور دعا پڑھے تا کہ اسے ساری دنیا کے روزہ داروں جتنا ثواب حاصل ہو اور وہ دعا یہ ہے:

اَللَّھُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُاگر دعا اَللَّھُمَّ رَبَّ النُّوْرِ الْعَظِیْمِ

اے اللہ! تیرے لیے روزہ رکھتا ہوں تیرے رزق سے افطار کرتا ہوں اور تجھی پر بھروسہ کرتا ہوں ۔ اے اللہ! اے عظیم نور کے رب ۔

روایت میں ہے کہ امیرالمؤمنین (ع)بوقت افطار یہ دعا پڑھتے تھے:

بِسْمِ الله اَللَّھُمَّ لَکَ صُمْنَا وَعَلٰی رِزْقِکَ اَفْطَرْنَا فَتَقَبَّلْ مِنَّااِنَّکَ اَنْتَ السّمِیْعُ الْعَلِیْمُ

خدا کے نام سے اے اللہ! ہم نے تیرے لیے روزہ رکھا تیرے رزق سے افطار کیا پس اسے ہماری طرف سے قبول فرما بے شک تو سننے والا جاننے والا ہے

(۴) پہلا لقمہ اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھے تا کہ اس کے گناہ بخشے جائیں:

بِسْمِ الله الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ یَا وَاسِعَ الْمَغْفِرَةِ اِغْفِرْلِیْ

خدا کے نام سے شروع کرتا ہوں جو رحمن و رحیم ہے اے وسیع مغفرت والے مجھے بخش دے۔

روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر شام ایک لاکھ انسانوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے لہذا دعا کرے کہ وہ بھی ان میں سے ایک ہو۔

(۵) افطار کے وقت سورۃ إِنَّا أَ نْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْر… پڑھے۔

(۶) افطار کے وقت صدقہ دے اور دیگر مومنوں کا روزہ افطار کرائے چاہے چند کھجوریں یا پانی سے ہی کیوں نہ ہو، رسول اللہ سے روایت ہے کہ جو شخص کسی کا روزہ افطار کرائے تو اس کو بھی روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا جب کہ اس روزہ دار کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی۔ نیز اس طعام کی قوّت سے افطار کرنے والا جو نیکی کرے گا اس کا ثواب افطار کرانے والے کو بھی ملے گا۔علامہ حلی(علیہ الرحمہ) نے رسالہ سعدیہ میں امام جعفر صادق (ع) سے نقل کیا ہے کہ حضرت نے فرمایا: جو شخص اپنے مومن بھائی کا روزہ افطار کرائے اس کو تیس غلام آزاد کرنے کا ثواب ملے گا اور خدا کے ہاں اس کی ایک دعا بھی قبول ہوگی۔

(۷) روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر رات ایک ہزار مرتبہ سورۃ انزلناہ پڑھے۔

(۸) اگر ممکن ہو تو ہر رات سو مرتبہ سورۃ حم ٓدخان پڑھے۔

(۹) سید نے روایت کی ہے کہ جو ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے تو اسکے چالیس سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے وہ دعا یہ ہے:

اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمْضانَ الَّذِی أَ نْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ وَافْتَرَضْتَ عَلَی عِبادِکَ فِیہِ الصِّیامَ

اے اللہ! اے ماہ رمضان کے پروردگار کہ جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا اور اپنے بندوں پر اس ماہ میں روزے رکھنا فرض کیے

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنِی حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی عامِی ھذَا وَفِی کُلِّ عامٍ وَ

محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے اسی سال اپنے بیت الحرام (کعبہ) کا حج نصیب فرما اور آئندہ سالوں میں بھی اور میرے

اغْفِر لِی تِلْکَ الذُّنُوبَ الْعِظامَ، فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُہا غَیْرُکَ یَا رَحْمنُ یَا عَلاَّمُ ۔

اب تک کے تمام گناہان کبیرہ معاف کردے کیونکہ سوائے تیرے انہیں کوئی معاف نہیں کرسکتا اے زیادہ رحم والے اے زیادہ علم والے

(۱۰) ہر روز نماز مغرب کے بعد دعاء حج پڑھے جو قبل ازیں پہلی قسم میں نقل ہوچکی ہے

ماہ رمضان کے دنوں کی دعائیں

ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول الله نے فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے ، لیکن ہر دن کی مخصوص دعا پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے ۔آنحضرت (ص) نے رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے ۔ مگر یہاں ہم صرف ہر دن کی دعا ہی کا ذکر کریں گے۔

پہلے دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ صِیامَ الصَّائِمِینَ وَقِیامِی فِیہِ قِیامَ الْقائِمِینَ وَنَبِّھْنِی فِیہِ

اے معبود! میرا آج کا روزہ حقیقی روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کوسچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے آج مجھے غافل لوگوں

عَنْ نَوْمَةِ الْغافِلِینَ، وَھَبْ لِی جُرْمِی فِیہِ یَا إِلہَ الْعالَمِینَ، وَاعْفُ عَنِّی یَا عافِیاً عَنِ الْمُجْرِمِینَ

جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اورمجھ سے درگزر کراے گناہگاروں سے درگزر کرنے والے

دوسرے دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ قَرِّبْنِی فِیہِ إِلی مَرْضاتِکَ وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ سَخَطِکَ وَنَقِماتِکَ

اے معبود !آج کے دن مجھے اپنی رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤں سے

وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِقِرائَةِ آیاتِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

تیسرے دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفاھَةِ وَالتَّمْوِیہِ، وَ

اے معبود! آج کے دن مجھے ہوشاور آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے

اجْعَلْ لِی نَصِیباً مِنْ کُلِّ خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا أَجْوَدَ الْاَجْوَدِین

بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔

چوتھے دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ قَوِّنِی فِیہِ عَلَی إِقامَةِ أَمْرِکَ وَأَذِقْنِی فِیہِ حَلاوَةَ ذِکْرِکَ وَأَوْزِعْنِی

اے معبود! آج کے دن مجھے قوت دے کہ تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کرآج کے دن

فِیہِ لِاَداءِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ وَاحْفَظْنِی فِیہِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ یَا أَبْصَرَ النَّاظِرِینَ

اپنے کرم سے مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق دے مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ اے دیکھنے والوں میں زیادہ دیکھنے والے۔

پانچویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ عِبادِکَ

اے معبود! آج کے دن مجھے بخشش مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں

الصَّالِحِینَ الْقانِتِینَ وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ أَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَأْفَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

چھٹے دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ لاَ تَخْذُلْنِی فِیہِ لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ

اے معبود! آج کے دن مجھے چھوڑ نہ دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار

وَزَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَأَیادِیکَ یَا مُنْتَہی رَغْبَةِ الرَّاغِبِینَ

آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔

ساتویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ أَعِنِّی فِیہِ عَلَی صِیامِہِ وَقِیامِہِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ ھَفَواتِہِ وَآثامِہِ، وَ

اے معبود! آج کے دن مجھے روزہ رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار باتوں اور گناہوں سے

ارْزُقْنِی فِیہِ ذِکْرَکَ بِدَوامِہِ، بِتَوْفِیقِکَ یَا ھادِیَ الْمُضِلِّینَ ۔

بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔

آٹھویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ رَحْمَةَ الْاَیْتامِ وَ إِطْعامَ الطَّعامِ وَ إِفْشاءَ السَّلامِ

اے معبود! آج کے دن مجھے یتیموں پر رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سب کو سلام کہنے

وَصُحْبَةَ الْکِرامِ، بِطَوْ لِکَ یَا مَلْجَأَ الْاَمِلِینَ

اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے اپنے فضل سے اے آرزومندوں کی پناہ گاہ ۔

نویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْواسِعَةِ وَاھْدِنِی فِیہِ لِبَراھِینِکَ

اے معبود! آج کے دن مجھے اپنی وسیع رحمت میں سے بہت زیادہحصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن

السّاطِعَةِ، وَخُذْ بِناصِیَتِی إِلی مَرْضاتِکَ الْجامِعَةِ، بِمَحَبَّتِکَ یَا أَمَلَ الْمُشْتاقِینَ۔

دلائل کی ہدایت فرما اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا اپنی محبت سے اے شوق رکھنے والوں کی آرزو۔

دسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُتَوَکِّلِینَ عَلَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْفائِزِینَ

اے معبود! آج کے دن مجھے ان لوگوں میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور

لَدَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْمُقَرَّبِینَ إِلَیْکَ، بِإِحْسانِکَ یَا غایَةَ الطَّالِبِینَ

کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے اے طلبگاروں کے مقصود ۔

گیارہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ إِلَیَّ فِیہِ الْاِحْسانَ وَکَرِّہْ إِلَیَّ فِیہِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ

اے معبود! آج کے دن نیکی کو میرے لئے پسندیدہ فرما دے اس میں گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے

وَحَرِّمْ عَلَیَّ فِیہِ السَّخَطَ وَالنِّیرانَ، بِعَوْ نِکَ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِین

اور اس میں غیظ و غضب کو مجھ پر حرام کر دے اپنی حمایت کے ساتھ اے فریادیوں کے فریاد رس۔َ

بارہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ َّ زَیِّنِّی فِیہِ بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ، وَاسْتُرْنِی فِیہِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْکَفافِ وَ

اے معبود! آج کے دن مجھے پردے اور پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے قناعت اور خود داری کے لباس سے ڈھانپ دے

احْمِلْنِی فِیہِ عَلَی الْعَدْلِ وَالْاِنْصافِ وَآمِنِّی فِیہِ مِنْ کُلِّ مَا أَخافُ بِعِصْمَتِکَ یَا عِصْمَةَ الْخائِفِینَ

اس میں مجھے عدل و انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے امن دے جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ ۔

تیرہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الدَّنَسِ وَالْاَقْذارِ وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ

اے معبود! آج کے دن مجھ کو میل کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر

الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلتُّقی وَصُحْبَةِ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّةَ عَیْنِ الْمَساکِینِ ۔

عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ کوپرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم۔

چودھویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ لاَ تُؤاخِذْنِی فِیہِ بِالْعَثَراتِ وَأَقِلْنِی فِیہِ مِنَ الْخَطایا وَالْھَفَواتِ

اے معبود! آج کے دن لغزشوں پر میری گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج مجھ

وَلاَ تَجْعَلْنِی فِیہِ غَرَضاً لِلْبَلایا وَالْاَفاتِ، بِعِزَّتِکَ یَا عِزَّ الْمُسْلِمِینَ ۔

کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ قرار نہ دے بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت۔

پندرہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ طاعَةَ الْخاشِعِینَ، وَاشْرَحْ فِیہِ صَدْرِی بِإِنابَةِ

اے معبود! آج کے دن مجھے خاشعین کی سی اطاعت نصیب فرمااور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کیلئے میرا سینہ

الْمُخْبِتِینَ، بِأَمانِکَ یَا أَمانَ الْخائِفِینَ ۔

کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوف زدوں کی پناہ۔

سولہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِی فِیہِ لِمُوافَقَةِ الْاَ بْرارِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مُرافَقَةَ الْاَشْرارِ

اے معبود! آج کے دن مجھے نیکوں سے سنگت کرنے کی توفیق عطا فرما اس میں مجھ کو بروں کے ساتھ سے بچائے رکھ

وَآوِنِی فِیہِ بِرَحْمَتِکَ إِلی دارِ الْقَرارِ، بِإِلھِیَّتِکَ یَا إِلہَ الْعالَمِینَ ۔

اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دار القرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود۔

سترہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اھْدِنِی فِیہِ لِصالِحِ الْاَعْمالِ، وَاقْضِ لِی فِیہِ الْحَوائِجَ وَالْاَمالَ یَا مَنْ

اے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما اے وہ

لایَحْتاجُ إِلَی التَّفْسِیرِوَالسُّؤالِ،یَا عالِماً بِما فِی صُدُورِ الْعالَمِینَ، صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ

جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں محمد اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت نازل فرما ۔

اٹھارہویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ نَبِّھْنِی فِیہِ لِبَرَکاتِ أَسْحارِہِ، وَنَوِّرْ فِیہِ قَلْبِی بِضِیاءِ

اے معبود! آج کے دن مجھ کو اس مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اس میں میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے اور اس میں

أَنْوارِہِ، وَخُذْ بِکُلِّ أَعْضائِی إِلَی اتِّباعِ آثارِہِ، بِنُورِکَ یَا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفِینَ ۔

میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل کرنے کیطرف لگا دے بواسطہ اپنے نور کے اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنیوالے۔

انیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ فِیہِ حَظِّی مِنْ بَرَکاتِہِ، وَسَھِّلْ سَبِیلِی إِلی خَیْراتِہِ، وَلاَ

اے معبود! آج کے دن اس ماہ کی برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے اس کی بھلائیوں کیلئے میرا راستہ آسان فرما اور میری

تَحْرِمْنِی قَبُولَ حَسَناتِہِ، یَا ہادِیاً إِلَی الْحَقِّ الْمُبِینِ ۔

نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ کر اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے۔

بیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ أَبْوابَ الْجِنانِ، وَأَغْلِقْ عَنِّی فِیہِ أَبْوابَ النِّیرانِ

اے معبود! آج میرے لئے جنت کے دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے

وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِتِلاوَةِ الْقُرْآنِ، یَا مُنْزِلَ السَّکِینَةِ فِی قُلُوبِ الْمُؤْمِنِینَ ۔

قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔

اکیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ إِلی مَرْضاتِکَ دَلِیلاً، وَلاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ

اے معبود! آج کے دن اپنی رضاؤں کی طرف میری رہنمائی کا سامان کر اور اس میں شیطان کو مجھ پر کسی طرح

فِیہِ عَلَیَّ سَبِیلاً، وَاجْعَلِ الْجَنَّةَ لِی مَنْزِلاً وَمَقِیلاً، یَا قاضِیَ حَوائِجِ الطَّالِبِینَ ۔

کا اختیار نہ دے اور جنت کو میرا مقام اور ٹھکانہ قرار دے اے طلبگاروں کی حاجتیں پوری کرنے والے ۔

بائیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ أَبْوابَ فَضْلِکَ، وَأَنْزِلْ عَلَیَّ فِیہِ بَرَکاتِکَ وَوَفِّقْنِی

اے معبود! آج کے دن میرے لئے اپنے کرم کے دروازے کھول دے اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرمااس میں مجھے اپنی

فِیہِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِکَ وَ أَسْکِنِّی فِیہِ بُحْبُوحاتِ جَنَّاتِکَ یَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ۔

رضاؤں کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور اس میں مجھ کومرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما اے بے قرارلوگوں کی دعائیں قبول فرمانے والے۔

تئیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اغْسِلْنِی فِیہِ مِنَ الذُّنُوبِ وَطَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الْعُیُوبِ وَامْتَحِنْ

اے معبود! آج کے دن میرے گناہوں کو دھو ڈال میرے عیوب و نقائص دور فرما دے اور اس میں

قَلْبِی فِیہِ بِتَقْوَی الْقُلُوبِ، یَا مُقِیلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبِینَ ۔

میرے دل کو آزما کر اہل تقویٰ کا درجہ دے اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے ۔

چوبیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ فِیہِ مَا یُرْضِیکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِمَّا یُؤْذِیکَ وَأَسْأَلُکَ

اے معبود! آج کے دن میں وہ چیز مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے اور اس چیز سے پناہ لیتا ہوں جو تجھے نا پسند ہے اور اس میں تجھ

التَّوْفِیقَ فِیہِ لِاَنْ أُطِیعَکَ وَلاَ أَعْصِیَکَ، یَا جَوادَ السَّائِلِینَ ۔

سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ میں فرمانبرداری کروں اور تیری نا فرمانی نہ کروں اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے ۔

پچیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مُحِبّاً لِاُوْلِیائِکَ وَمُعادِیاً لِاَعْدائِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ

اے معبود! آج کے دن مجھے اپنے دوستوں کا دوست قرار دے اور اپنے دشمنوں کا دشمن نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم کی

خاتَمِ أَنْبِیائِکَ، یَا عاصِمَ قُلُوبِ النَّبِیِّینَ ۔

سنت پر قائم رکھ اے نبیوں کے دلوں کی نگہداری کرنے والے۔

چھبیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَعْیِی فِیہِ مَشْکُوراً، وَذَ نْبِی فِیہِ مَغْفُوراً، وَعَمَلِی فِیہِ مَقْبُولاً،

اے معبود! آج کے دن میری کوشش کو پسندیدہ قرار دے اس میں میرے گناہ کو معاف اور اس میں میرے عمل کو مقبول اور

وَعَیْبِی فِیہِ مَسْتُوراً، یَا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ ۔

اس میں میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے اے سب سے زیادہ سننے والے۔

ستائیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ فَضْلَ لَیْلَةِ الْقَدْرِ وَصَیِّرْ أُمُورِی فِیہِ مِنَ الْعُسْرِ

اے معبود! آج کے دن مجھے شب قدر کا فضل نصیب فرمادے اس میں میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے

إِلَی الْیُسْرِ وَاقْبَلْ مَعاذِیرِی، وَحُطَّ عَنِّی الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، یَا رَؤُوفاً بِعِبادِہِ الصَّالِحِینَ

اور میرا عذر و معذرت قبول کر لے اور میرا گناہ معاف اور بوجھ دور کردے اے اپنے نیکوکاربندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے۔

اٹھائیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فِیہِ مِنَ النَّوافِلِ وَأَکْرِمْنِی فِیہِ بِإِحْضارِ الْمَسائِلِ

اے معبود! آج کے دن نفلی عبادت سے مجھے بہت زیادہ حصہ دے اور اس میں مجھے مسائل دین یاد کرنے سے عزت دے اور اس

وَقَرِّبْ فِیہِ وَسِیلَتِی إِلَیْکَ مِنْ بَیْنِ الْوَسائِلِ، یَا مَنْ لاَ یَشْغَلُہُ إِلْحاحُ الْمُلِحِّینَ ۔

میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں کرتا

انتیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَھِّرْ

اے معبود! آج کے دن مجھے رحمت سے ڈھانپ دے اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما اور میرے

قَلْبِی مِنْ غَیاھِبِ التُّھَمَةِ، یَا رَحِیماً بِعِبادِہِ الْمُؤْمِنِینَ ۔

دل کو تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک کردے اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان۔

تیسویں دن کی دعا:

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ عَلَی مَا تَرْضاہُ وَیَرْضاہُ الرَّسُولُ،

اے معبود! میرے اس ماہ کے روزوں کو پسندیدہ اور قبول کیئے ہوئے قرار دے اس صورت میں جس کو تو اور تیرارسول پسند فرماتا ہے کہ اس

مُحْکَمَةً فُرُوعُہُ بِالْاُصُولِ، بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ ۔

کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے ہوں بواسطہ ہمارے سردار حضرت محمد اور ان کی پاکیزہ آل (ع) کے اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کارب ہے ۔

 

تبصرے
Loading...