عید میلادالنبی،اسلامی ممالک کے سربراہوں کے نام صدر ایران کا پیغام

کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت حسن روحانی نے گزشتہ روز اپنے ارسال کردہ پیغامات میں عید میلاد النبی ۖ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ ہمیں امید ہے کہ ایسے حالات میں کہ جب عالم اسلام کو انتہا پسندی اور فرقہ وارانہ تعصبات کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے اور اسلام کے دشمن ، دین اسلام اور پیغمر رحمت ۖ کے چہرے کو بگاڑ کر پیش کررہے ہیں ،
ایسی صورت حال میںاسلامی امہ کے ہمدردوں اور پیغمبر اکرمۖ کے عاشقوں کو چاہیے کہ مکتب وحی الہی، سنت نبوی اور اخلاق محمدی سے درس لیں اور سیرت رسول ۖ کو اپنا اسوہ اور نمونۂ عمل قرار دیں اور دینی بھائی چارہ کی بنیادوں کو مستحکم بناتے ہوئے امت اسلامیہ میں امن وانصاف، اور معنویت کے فروغ کی راہ ہموار کریں ۔

تبصرے
Loading...