حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کا یوم ولادت باسعادت مبارک ہو

: حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی قعدہ سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے فضائل میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے زمانے میں سب سے زیادہ علم کے حامل تھے۔ بنی عباس کا خلیفہ مامون الرشید ہمیشہ آپ سے مختلف سوالات

: حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام گیارہ ذی قعدہ سنہ ایک سو اڑتالیس ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں اس دنیا میں تشریف لائے۔ آپ کے فضائل میں بیان کیا جاتا ہے کہ آپ اپنے زمانے میں سب سے زیادہ علم کے حامل تھے۔ بنی عباس کا خلیفہ مامون الرشید ہمیشہ آپ سے مختلف سوالات کے ذریعے آپ کو آزماتا رہتا ہے۔ آپ ہر سوال کا جواب دیتے اور آپ کے تمام جوابات کا سرچشمہ قرآن کریم ہوتا تھا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مسلمان اور اللہ تعالی کی خوشنودی کے خواہاں لوگ حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کے موقع پر آپ کے روضہ اقدس سمیت مختلف مقدس مقامات پر جا کر جشن مناتے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شہروں میں آج حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت با سعادت کی مناسبت سے جشن منایا جا رہا ہے۔ سڑکوں اور دوکانوں کو سجایا گیا ہے اور لوگ شربت اور مٹھائی تقسیم کر رہے ہیں۔ آج علمائے کرام اور ذاکرین عظام دن بھر حضرت امام رضا علیہ السلام کے فضائل بیان کریں گے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کا ریڈیو اور ٹی وی کا ادارہ آئی آر آئی بی بھی اپنے تمام ناظرین، سامعین، قارئین اور دنیا بھر کے تمام مسلمانوں اور حریت پسند انسانوں کو حضرت امام علی بن موسی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارک باد پیش کرتا ہے۔

تبصرے
Loading...