اقسام امر بالمعروف و نہی عن المنکر

اور انہیں سے وہ لوگ کہ جو نہ زبان سے ، نہ دل سے اور نہ ہاتھ سے (نہی عن المنکر نہیں کر تے ہیں) وہ حقیقت میں مردہ ہیں اور زندوں کے ساتھ زندگی بسر کر رہے ہیں !”

(نہج البلاغہ حکمت ۲۷۴ )

کمترین مرحلہ قلبی یہ ہے کہ دل میں نیک آدمی سے محبت کر ے اور برے آدمی سے نفرت۔ جب اچھے آدمی سے ملے تو خوشی کے ساتھ اور برے آدمی ملے تو غصہ اور ناراضگی کی حالت میں ۔

اگر قلبی طور پر ظاہر نہ ہو تو پھر زبان کی باری ہے ۔ اور زبان کے تین مر حلے ہیں۔

۱۔حکمت دلائل ۲۔ نصیحت ۳۔مجادلہ

اگر زبانی طور پر اثر نہ ہو تو پھر عمل کی باری ہے جس کے مختلف مراتب ہیں کتاب چھپوانا، مقالہ نویسی، مدارس کا قیام، مراکز تربیتی ، دینی محافل دینی اور تبلیغ کے مراکز قائم کر نا اور برائی وگناہ کے ٹھکانوں کو ختم کر نا۔

اس امید کے ساتھ کہ ان واقعات کو پڑھ کر عام نوجوان یہ سوچ پیدا کریں کہ یہ تمام سیرت کے لائق تقلید ہیں یہ درست ہے کہ ہم رسول گرامی(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی طرح صادق وامین کی صفات پیدا نہیں کر سکتے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ کہ ہم خیانت اور جھوٹ کو عام کرنا شروع کر دیں۔

ہمیں یہ بات تسلیم کرنا پڑے گی کہ آئمہ(علیہم السلام) کی زندگی قابل تقلید ہے اگر ایسا نہ ہو تو فلسفہ امامت بے معنی ہو کر رہ جاتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو سیرت آئمہ(علیہم السلام) پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عنایت فرمائے

 

تبصرے
Loading...