اسلامی نطام کا تحفظ سب پر واجب ہے

آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی اسلامی نظام کی حفاظت سب کی ذمہ داری ہے۔

 

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی نے سپاہ پاسداران اور بسیج کی خاتون اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی کے رہبر اور اسلامی جمہوری نظام کے بانی حضرت آیت اللہ العظمی امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کی برسی کے حوالے سے حاضرین کو تعزیت پیش کی اور کہا: آج اسلامی جمہوری ایران کا تحفظ فرد فرد کی ذمہ داری ہے۔
انھوں نے موجودہ شمسی سال کو رہبر معظم کی طرف سے دوچند ہمت اور دوچند محنت کے سال کا نام دیئے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دوچند ہمت اور دوچند محنت کو علم، عقل اور ایمان کی ضرورت ہے اور اس وقت جبکہ دشمن نرم جنگ کے ذریعے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا ہے، ان تین خصوصیات کے حصول کی کوشش ہمارے لئے پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہے۔

 

تبصرے
Loading...